جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

کوئی ذومعنی، اخلاق سے گری ہوئی، گھٹیا بات نہیں کی گئی پیمرا کی جانب سےنوٹس ملنےپر غریدہ فاروقی بھی خاموش نہ رہیں

datetime 13  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جی فار غریدہ‘ کے جمعرات کو آن ائیر پروگرام میں پینل کا حصہ افراد جب موضوع سے ہٹ کر گفتگو کرنا شروع ہوئے تو غریدہ فاروقی نے انھیں روک کر موضوع کی جانب لانے کی کوشش کیوں نہیں کی؟بی بی سی اردو کے مطابق اس کے جواب میں غریدہ کہتی ہیں کہ ’ان چاروں مہمانوں یا میری طرف سے کوئی ایک بھی ’غیر اخلاقی‘ جملہ یا لفظ آن آئیر نہیں

ہوا۔ کوئی ذومعنی، اخلاق سے گری ہوئی، گھٹیا بات نہیں کی گئی جسے قانونی طور پر کہیں پر چیلینج کیا جا سکے۔‘غریدہ مانتی ہیں کہ پروگرام میں مراد سعید کی وزارت کی کارکردگی پر سات سے آٹھ منٹ تک بات ضرور ہوئی مگر وہ اسے توہین آمیز یا غیر اخلاقی ماننے سے انکار کرتی ہیں۔پیمرا کے نوٹس میں ’تضحیک آمیز/ توہین آمیز‘ کے الفاظ کے متعلق غریدہ فاروقی کہتی ہیں کہ ’جب آپ تجزیہ کاروں کو بلاتے ہیں تو وہ کیا تجزیہ کرتے ہیں، یہ پینل میں شامل افراد کی صوابدید پر منحصر ہوتا ہے اور ہماری پالیسی ہے کہ ہم اسے ایڈیٹ یا کاٹتے نہیں۔ کسی کا مائیک میوٹ نہیں کرتے جب تک کہ کوئی ایسی بات نہ کی جائے جو واقعی توہین آمیز یا اخلاق سے گری ہوئی اور قانون کی پکڑ میں آتی ہو۔‘وہ کہتی ہیں کہ اسی لیے پروگرام سے پہلے ایک تنبیہ چلائی جاتی ہے کہ اس پروگرام میں شامل مہمانوں کی رائے ادارتی پالیسی کا حصہ نہیں۔غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ ’ہم آزادیِ رائے اور آزادیِ اظہار ضرور دیتے ہیں مگر میرے پروگرام میں کسی بھی مہمان نے یا میں نے کوئی غیر اخلاقی یا فحش لفظ استعمال نہیں کیا نہ کوئی گالی

دی اور نہ ہی کوئی غیر اخلاقی بات دہرائی اور نہ کسی تضحیک آمیز یا توہین آمیز رائے کا اظہار کیا۔‘وہ کہتی ہیں کہ پروگرام میں 43 منٹ تک بحث کی گئی مگر ٹوئٹر پر محدود دورانیے کا کلپ ہی شئیر کیا جا سکتا تھا جو وائرل ہے اور دو منٹ کے کلپ کو دیکھ کر یہ فیصلہ نہیں کر لینا چاہیے کہ اس میں غلط بات کی گئی ہے۔وہ پاکستان تحریکِ انصاف سے سوال کرتی ہیں کہ ’اگر آپ کو

اس کلپ سے تکلیف پہنچی ہے تو کوئی ایک لفظ بتا دیں جو قانون کی تشریح کے مطابق غیر اخلاقی یا توہین آمیز الفاظ کے دائرے میں آتا ہوغریدہ کا کہنا ہے کہ تجزیہ کار کسی بھی کتاب کا بھی حوالہ دے سکتے ہیں جس پر ہم انھیں روک نہیں سکتے اور پینل میں شامل افراد نے جس کتاب کا حوالہ دیا اس پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں کہیں پابندی نہیں۔’کتاب کے مندرجہ جات پر کہیں کوئی

قانونی کارروائی نہیں ہوئی اور جن لوگوں کو تکلیف پہنچ رہی ہے انھوں نے آج تک اس کتاب کے حوالے سے کوئی قانونی کارروائی نہیں کی۔ اگر اس پر پابندی نہیں تو اس کا حوالہ دینے سے کسی کو کیسے روکا جا سکتا ہے۔ اگر ایسا نہیں ہے تو پیمرا اور پاکستان تحریکِ انصاف ہمیں بتا دے کہ فلاں کتاب پر پابندی ہے اور اس پر بحث نہیں کی جاسکتی۔‘غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ ’حکومت کو زیادہ

تکلیف اس بات سے ہے کہ میں سخت سوالات کیوں کرتی ہوں چونکہ میں حکومت پر تنقید کرنے والے صحافیوں میں شامل ہوں اس لیے مجھے کام کرنے سے روکنے کے لیے میرے اوپر بلواسطہ یا بلاواسطہ دباؤ ڈالا جاتا ہے، بہت عرصے سے وہ کسی بہانے کی تلاش میں تھے اور ابھی انھیں ایک بہانہ مل گیا ہے جس کی آڑ میں وہ ایک بار پھر سے مجھ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ وہ مجھے چپ کروانا چاہتے ہیں حالانکہ اس کلپ میں ایسی کوئی بات نہیں تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…