7 اہم سیاسی رہنمائوں کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

12  فروری‬‮  2022

احمد پور سیال(آن لائن )امیدواروں نے ضلع جھنگ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں باضابطہ شمولیت اختیار کر لی اور صوبائی نشستوں پر آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔ اس امر کا انکشاف پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع جھنگ کے کنوینیئر ممبر افتخار خان بلوچ نے

قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی سربراہی میں صوبائی صدر رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت ضلع جھنگ کے تمام صوبائی حلقوں کے نمائندوں کے سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقدہ اجلاس کے بعد احمد پور سیال کے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔صوبائی نشستوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ حلقہ پی پی 124 سے محترمہ نیلم سیال، حلقہ پی پی 125 سے نواب علی عباس خان سیال (برادر نواب بابر علی خان سیال سابق چیئرمین ضلع کونسل جھنگ)، حلقہ پی پی 126 سے وقار احمد انصاری، حلقہ پی پی 127 سے نواب خرم خان سیال، حلقہ پی پی 128 سے مہر خالد محمود سرگانہ، حلقہ پی پی 129 سے میاں مادھو لعل حسین سیال اور حلقہ پی پی 130 سے فرزند بانی تحصیل احمد پور سیال خان امیر عباس خان سیال نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اور آئندہ عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے عام انتخابات میں سیاسی محاذ آرائی کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر ڈسڑکٹ کنوینیئر چوہدری محمد طاہر سلیم گجر بھی موجود تھے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…