600 لٹر پٹرول ، بچوں کی 75 فیصد فیس ادا ، مفت لینڈ لائن، موبائل فون اور انٹرنیٹ کی سہولت،گورنر سٹیٹ بینک کی تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات سامنے آگئیں

12  فروری‬‮  2022

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کو ملنے والی تنخواہ اور مراعات سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز  کے مطابق گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کو ماہانہ 25 لاکھ روپے تنخواہ مل

رہی ہے، جس میں سالانہ 10 فیصد اضافہ ہوتا ہے ۔گورنر سٹیٹ بینک کو فرنشڈ گھر یا اس کے برابر کرایہ، اور مرمتی سہولیات فراہم کی جاتی ہے، انکے پاس ڈرائیور سمیت دو گاڑیاں ہیں، 600 لیٹر پیٹرول دیا جاتا ہے۔سٹیٹ بینک گورنر کی بجلی، گیس، پانی اور جنیریٹر کے اخراجات فراہم کرتا ہے ، بچوں کی 75 فیصد فیس ادا کی جاتی ہے ۔ مفت لینڈ لائن، موبائل فونز اور انٹرنیٹ کی سہولت حاصل ہے۔گورنر سٹیٹ بینک 4 ملازمین رکھ سکتے ہیں، ہر ملازم کی تنخواہ 18 ہزار روپے ماہانہ ہے۔وزارتِ خزانہ کے مطابق رضا باقر کو24 گھنٹے سیکورٹی، سیکورٹی گارڈز کی سہولت حاصل ہے ، مکمل علاج کی سہولت حاصل ہے، ہر ماہ تین دن چھٹی کی سہولت حاصل ہے، گریجوٹی ایک ماہ کی تنخواہ سالانہ ہے۔گورنر سٹیٹ بینک کو ٹرانسفر کے لیے خاندان سمیت ائیر ٹکٹ اور سامان منتقلی کی سہولت فراہم کی جاتی ہے، گورنر سٹیٹ بینک کو کلب کی ماہانہ چارجز سمیت سہولت حاصل ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…