پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

لتا منگیشکر کو زہر دینے کا انکشاف

datetime 7  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر نے چونکا دینے والا انکشاف کیا تھا کہ ڈاکٹر کے مطابق اْنہیں سال 1962ء میں آہستہ آہستہ زہر دیا جارہا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لتا منگیشکر پر لکھی گئی ایک کتاب میں اْنہوں نے 60 کی دہائی میں زہر دینے کے

واقعے کو یاد کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ تین ماہ بستر پر تھیں۔لتا منگیشکر نے کتاب میں کہا تھا کہ ‘1962ء میں، میں تقریباً تین ماہ تک بہت بیمار رہی، ایک دن، میں اپنے پیٹ میں بہت بے چینی محسوس کر رہی تھی اور پھر مجھے الْٹی ہونے لگی، الٹی کا رنگ سبز تھا، میں ہل نہیں سکتی تھی لہٰذا گھر میں ہی میرے تمام ٹیسٹ کیے گئے۔گلوکارہ نے کہا کہ ‘جب میری رپورٹس آئیں تو ڈاکٹر نے بتایا کہ مجھے آہستہ آہستہ زہر دیا جا رہا ہے۔لتا منگیشکر کو آہستہ آہستہ زہر دیے جانے کی چونکا دینے والی خبر سْن کر اْن کی بہن اوشا سیدھی کچن میں گئی اور سب کو بتایا کہ اب سے نوکر کی بجائے وہ خود کھانا پکانے کا کام کریں گی۔تجربہ کار گلوکارہ نے دعویٰ کیا کہ اس خبر کے سامنے آتے ہی، اْن کا نوکر کسی کو بتائے بغیر اور کوئی تنخواہ وصول کیے بغیر چپکے سے چلا گیا۔اْنہوں نے کہا کہ ‘ہمیں نہیں معلوم کہ کس نے نوکر کو ایسا کرنے کے لیے کہا لیکن میں تین مہینے تک بستر پر پڑی تھی اور بہت کمزور ہوگئی تھی۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…