ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرا اعلیٰ سے غیر مطمئن افراد میں اضافہ

datetime 6  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب ،خیبر پختونخوا کی کارکردگی سے غیر مطمئن افراد کی شرح میں اضافہ ہوگیا ہے عثمان بزدار کی کارکردگی سےپہلے 44فیصد ناخوش تھے ، اب 55فیصد ناراض ہیں جبکہ وزیر اعلی ٰمحمود خان سے غیر مطمئن افراد کی شرح بھی50فیصدسے55فیصد ہوگئی،عبدالقدوس بزنجو کی کار کردگی سے غیر مطمئن افراد کی شرح 55فیصد ہی رہی۔

تاہم سید مراد علی شاہ سے ناراض افراد کی شرح 51فیصد سے کم ہوکر42فیصد ہوگئی ۔ جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف پلس کنسلٹنٹ کے حالیہ سروے میں ہوا۔ سروے ملک بھر میں شماریاتی طور پرمنتخب 2ہزار سے زائد افراد سے کیا گیا جو 13جنوری سے21جنوری 2022 کےدرمیان کیا گیا۔سروے میں دیکھا گیا کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی کارکردگی سے غیر مطمئن افراد کی شرح 44فیصد سے بڑ ھ کر 55 فیصد ہوگئی ہے ۔ جبکہ مطمئن افراد کی شرح 15فیصد سے گھٹ کر 9فیصد پر آگئی ہے۔ کارکردگی پر درمیانہ موقف رکھنے والوں کی شرح 41فیصد سے کم ہو کر 34 فیصد پردیکھی گئی ۔ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان سے صوبے میں ناراض افراد کی شرح 50فیصد سے بڑھ کر 55 فیصد پر نظر آئی ۔ جبکہ مطمئن افراد کی شرح 27فیصد سے کم ہوکر 24فیصد پر دیکھی گئی ۔ کارکردگی پر درمیانہ موقف رکھنے والے افراد کی شرح بھی 23 فیصد سے کم ہوکر 20 فیصد پر آگئی ہے ۔ بلوچستان کے وزیر اعلی ٰعبدالقدوس بزنجو کی کارکردگی سے گزشتہ سروے میں صوبے کے 55فیصد افراد ناخوش تھے جبکہ موجودہ

سروے میں بھی اس شرح میں کوئی فرق نہیں آیا۔ البتہ مطمئن افراد کی شرح 6فیصد سے بڑھ کر 10 فیصد پر آگئی ہے ۔ جبکہ کارکردگی پر درمیانہ موقف رکھنے والے افراد کی شرح 39فیصد سے گھٹ کر 35 فیصد ہوگئی ہے ۔ سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی کارکردگی سے صوبےمیں غیر مطمئن افراد کی شرح 51فیصد سے کم ہو کر 42فیصد پر دیکھی گئی جبکہ مطمئن افراد کی شرح 14فیصد سےبڑھ کر 18فیصد ہوگئی ۔ کارکردگی پر درمیانہ موقف رکھنے والے افراد کی شرح بھی 34فیصد سے 39 فیصد پر نظرآئی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…