منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافہ کر دیا گیا

datetime 3  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز نے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 10 فیصد اضافے کے احکامات جاری کر دئیے۔ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے لیے پنشن میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2022 سے نافذ العمل ہوگا۔ 10 فیصد اضافے کی ادائیگی دسمبر 2021 میں جاری تنخواہ کے مطابق کی جائے گی۔پینشن میں اضافے کی منظوری پی آئی اے کے 62 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں دی گئی۔

اس سے قبل 14 دسمبر 2021 کو پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ پی آئی اے کے چیف ہیومن ریسورس آفیسر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تنخواہوں میں اضافیکا اطلاق یکم نومبر سے ہوا۔ دوسری جانب کراچی یونیورسٹی اساتذہ کا جنرل باڈی اجلاس جمعرات کوآرٹس آڈیٹوریم میں منعقد ہوا،جس میں اساتذہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی. اجلاس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر شاہ علی القدر نے کی. اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت شریف سے ہوا. اس کے بعد تمام مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کروائے گئی.عمومی اجلاس(جنرل باڈی)میں اساتذہ کرام نے سیکرٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے رویے کہ خلاف اور سندھ حکومت کے نوٹس نہ لیے جانے پر کلاسز صبح و شام اور امتحانات کے بائیکاٹ کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا اور قراردادیں منظور کیں. جنوری 2022کو شعبہ ماحولیات کے ڈاکٹر ظفر اقبال شمس جن کا سلیکشن بورڈ سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کے تحت بلوایا گیا اسے غیر قانونی طریقے سے منسوخ کیا گیا اور عدالتی حکم کی توہین کی گئی. اس لیے اجلاس عمومی نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک داکٹر ظفر اقبال شمس کا سیلیکشن بورڈ نہیں منعقد ہوتا تب تک تدریسی عمل کا(مارننگ اور ایوننگ)میں بائیکاٹ جاری رہے گا.اجلاس میں سیکرٹری یونیورسٹی اینڈ بورڈز کے رویہ کی شدید مذمت کی گئی اور وزیراعلی سندھ سے مطالبہ کیا گیا کہ

انہیں فلفور برطرف کیا جائے اور ایسے شخص کو سیکریٹری یونیورسٹی بورڈز لگایا جائے جو یونیورسٹی ایکٹ سے واقف ہو۔جلاس عمومی نے انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ 15دن کے اندر 2019کے اشتہار پر درخواستوں کی اسکروٹنی کے عمل کو مکمل کر کے سیلیکشن بورڈ کے عمل کو تین ماہ میں مکمل کیا جائے.اجلاس عمومی نے

ڈائریکٹر فنانس کی بدانتظامی پر شدید تنقید کی اور مطالبہ کیا کہ ایوننگ کے بلز جو گزشتہ ڈیڑھ سال سے عدم ادائی کا شکار ہیں انہیں ۱۵ دن کے اندر ادا کیا جائے، بصورت دیگر اساتذہ انتہائی اقدام پر مجبور ہوں گے.انسٹیٹیوٹ آف کلینیکل سائیکالوجی میں دو ماہ سے تنخواہ کی عدم ادائیگی پر شدید برھمی کا اظہار کیاگیا اور ایچ ای سی کی جانب سے سیلری روکنے کے عمل کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ ڈائرکٹر فنانس فوری طور پر تنخواہوں کی مد

میں ادائیگی کریں.انجمن اساتذہ کی ماہانہ سبسکرپشن فیس 200روپے سے بڑھا کر 300روپے کرنے کی منظوری دی گئی۔اسٹاف ٹان میں غیر قانونی قابضین کے حوالے سے سنڈیکیٹ اور انجمن اساتذہ کے فیصلوں کی توثیق کی گئی اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ان گھروں کو فل فور خالی کروایا جائے.تمام ریٹائرڈ ملازمین جو انتظامی عہدوں پر فائز ہیں اور جن میں سینٹرز کے ڈائریکٹرز بھی شامل ہیں ان کی فل فور برطرفی کا مطالبہ کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…