پشاور(آن لائن)منی بجٹ اور پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعدمہنگائی کا طوفان مزید بڑھ گیا ہے جس سے گھریلو بجٹ درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے محدود ذرائع آمدن میں گزر بسر کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے سفید پوش طبقہ اور کم تنخواہ دار ملازمین کا گھریلو بجٹ بری طور پر متاثر ہونے کے باعث قرضوں پر چلے گئے ہیں نئے ٹیکسز عائد کرنے کے بعد مہنگائی کے ایک نیا طوفان مارکیٹ میں آ گیا ہے تاجروں نے پرانے سٹاک کو بھی نئی قیمتوں پر فروخت کرنا شروع کردیا ہے آٹے ، گھی ، آئل ، چینی ، کی قیمتوں میں پہلے سے ہی اضافہ ہوا ہے تاہم گزشتہ روز سے 150سے زائد اشیاء مزید مہنگی ہو گئی ہے دودھ ، دہی ، پنیر ، کریم ، ملائی سمیت دیگر اشیاء پر ٹیکسز ختم کردیئے ہیں۔ دالوں کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ ہورہاہے۔