بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

بہت کم عمری میں زیادتی کا شکار ہوئی تھی ، عائشہ عمرکے اپنی زندگی سے متعلق اہم انکشافات

datetime 29  جنوری‬‮  2022 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)معروف اداکارہ عائشہ عمر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بہت کم عمری میں زیادتی کا شکار ہوئی تھیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عائشہ عمر کا مزید کہنا تھا  کہ اپنی زندگی میں کیریئر کے دوران جنسی ہراسانی کے عمل سے گزر چکی ہوں اس لیے میں اندازہ کر سکتی ہوں کہ اس وقت کسی پر کیا گزرتی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں بہت کم عمری میں زیادتی کا شکار ہوئی تھی اور اس وقت مجھے اپنے جن دوستوں کی ضرورت تھی وہی میرے پاس نہیں تھے اور نہ کسی نے میرا ساتھ دیا تھا۔وہ اپنی آمدنی سے 3 گھر چلا رہی ہیں جن میں ایک ان کا اپنا گھر (اپارٹمنٹ ) ہے جو کہ کراچی میں ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرا کراچی کا اپارٹمنٹ کرائے پر ہے کیوں کہ میری خریدنے کی استطاعت نہیں ہے۔عائشہ عمر کے مطابق دوسرا گھر جس کا وہ خرچہ اٹھاتی ہیں وہ لاہور میں ہیں جہاں ان کی امی رہتی ہیں، عائشہ کا کہنا تھا کہ لاہور کا گھر ہمارا اپنا گھر ہے جو کہ چھوٹا سا ہے اس کا خرچہ میں اٹھاتی ہوں۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ میرا بھائی اب ڈنمارک ہے جس کی آخری ٹیوشن فیس بھی اب تک جا چکی ہے۔انٹرویو کے دوران بات کرتے ہوئے عائشہ عمر نے بتایا ہے کہ میں نے اپنا سارا بچپن محرومیوں کے ساتھ صدمے برداشت کرتے ہوئے گزارا ہے۔عائشہ عمر نے اپنی ابتدائی زندگی کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ 2 سال کی تھیں تو ان

کے والد صاحب کا انتقال ہوگیا تھا ۔انہوں نے بتایا کہ میری والدہ نے ہماری اکیلے پرورش کی تھی لیکن ہمارے معاشی حالات بہت خراب تھے ۔انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے انڈسٹری میں کام کرنا شروع کیا تو انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا تھا ، وقت پر پیسے نہیں ملتے تھے اور دیگر مسائل بھی در پیش تھے لیکن انہوں نے ہار نہیں مانی۔عائشہ عمر نے مزید کہا کہ

میری فلم ریلیز ہونی تھی جو سینسر بورڈ نے روک دی، کراچی میں پریمیئر کے بعد لوگوں نے شکایات کیں۔اداکارہ نے بتایا کہ شعیب ملک میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں اور میرے پرانے دوست بھی ہیں۔عائشہ عمر نے اسٹار کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ فوٹو شوٹ کے حوالے سے بتایا کہ شعیب ملک کے ساتھ فوٹوشوٹ اچھا رہا وہ مجھ سے فوٹو شوٹ میں ٹپس لیتے تھے۔

انہوں نے تمغہ امتیاز یافتہ اداکارہ مہوش حیات کو ایوارڈ ملنے پر کہا کہ انہیں میرٹ پر ایوارڈ دیا گیا ہے۔اداکارہ نے سیاسی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے بلاول کو مقبولیت میں پیچھے چھوڑ دیا ہے، شریف فیملی میں شہباز شریف اچھا گاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 80 فیصد لوگوں کاخیال ہے گھبرانے کا وقت ہوگیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…