پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

پی ڈی ایم اے نے آپریشن ضرب عضب کے متاثرہ خاندانوں کیلئے فنڈز ریلیز کردیئے

datetime 28  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)پی ڈی ایم اے نے حال ہی میں افغانستان سے واپس آئے ہو ئے شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے آپریشن ضرب عضب کے متاثرین خاندانوں کیلئے ایک کروڑ 88لاکھ روپے کے فنڈز ریلیز کر دیئے جس میں ایک کروڑ 12لاکھ کی رقم ماہوار نقد مالی امداد کی مد میں جبکہ 75لاکھ روپے ماہوار راشن کی مد میں ریلیز کئے گئے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا شریف حسین کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق مذکورہ رقم افغانستان سے واپس ائے ہو ئے ان متاثرین خاندانوں میں12ہزار فی خاندان بطور ماہوار مالی امداد اور 8 ہزار فی خاندان بطور راشن الانس بذریعہ سم کا رڈ تقسیم کی جائے گی جن کی واپسی کے دوران پاک افغان بارڈر غلام خان پر رجسٹریشن ہو ئی ہے اور نادرا سے باقاعدہ تصدیق کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ شریف حسین کے مطابق اب تک ایک ہزار کے قریب خاندانوں کی تصدیق کا عمل مکمل ہو چکا ہے جبکہ یہ سلسلہ جاری ہے اور مزید خاندانوں کی تصدیق کی جا رہی ہے جس کے مکمل ہو تے ہی انہیں بھی ماہوار نقد امداد اور راشن الانس جاری کئے جائیں گے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق شمالی وزیرستان کے افغانستان میں مقیم متاثرین خاندانوں کی واپسی کا عمل 10دسمبر سے جاری ہے اور اب تک ساڑھے چار ہزار کے قریب خاندانوں کو واپس لایا جا چکا ہے جن کی پاک افغان بارڈر غلام خان پرپہنچتے ہی رجسٹریشن کا عمل تکمیل پاتا ہے اور نادرا سے تصدیق بھی کی جا تی ہے۔ شریف حسین کے مطابق ہر ایک خاندان کو پاک افغان سرحد پر صحت کی سہولیات، ویکسی نیشن، پکی پکائی خواراک، غیر غذائی مواد، کچن سیٹس، گرم بسترے، کمبل، خیمے، چٹائیاں اور مفت ٹرانسپورٹ کی سہولیات بھی دی جا تی ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…