راولپنڈی (آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ غلط معلومات کا پھیلاؤ ریاست کے وقار کے لیے خطرہ ہے، قوم کو دشمن قوتوں کی پھیلائی گئی غلط معلومات کا توڑ نکالنا ہو گا۔ک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ
نے لاہور کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ۔آرمی چیف کو لاہور کور کے پیشہ وارانہ امور پر بریفنگ دی گئی۔پا آرمی چیف نے لاہور کے معروف تعلیمی اداروں کے طلباء اور فیکلٹی سے بھی ملاقات کی۔آرمی چیف نے ملک کے مستقبل کے لیے قیادت تیار کرنے میں تعلیمی اداروں کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا تعلیم، صحت، ماحول اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں انسانی وسائل کی ترقی کی ضرورت ہے۔طلباء اور فیکلٹی ممبران نے آرمی چیف سے سوالات کیے، آرمی چیف نے انکا جواب دیا۔ آرمی چیف کا کہناتھا غلط معلومات کا پھیلاؤ ریاست کے وقار کے لیے خطرہ ہے۔آرمی چیف نے غلط معلومات کے پھیلاؤ کے انسداد کی مہم کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ قوم کو دشمن قوتوں کی پھیلائی گئی غلط معلومات کا توڑ نکالنا ہو گا۔آرمی چیف اور طلباء کی ملاقات میں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز نے بھی شرکت کی۔ پنجاب یونیورسٹی، لمز، ایف سی کالج، جی سی یونیورسٹی، یو ای اٹی، ایل ایس ای کے طلباء وفد کا حصہ تھے۔