ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا پرافواہیں پھیلانے سمیت دیگرقوانین توڑنے والوں کوبھاری جرمانے اورسزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔ متحدہ عرب
امارات میں سائبرکرائم کا نیا قانون نافذ ہوگیا جس کی خلاف ورزی کرنے والے کوسزا ہوگی اوربھاری جرمانہ بھرنا پڑے گا۔یواے ای کے حکام کے مطابق قومی سلامتی کونقصان پہنچانے والا مواد سوشل میڈیا پرپھیلانے پرایک سال قید اورایک لاکھ درہم کا جرمانہ ہوگا۔ فیک نیوز، افواہیں اورغلط معلومات اپ لوڈ کرنے والوں کو بھی ایک لاکھ درہم جرمانہ اورایک سال قید کی سزا ہوگی۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ وبا، ایمرجنسی یا بحران کے دنوں میں فیک نیوزپھیلانے والوں کو2سال قید کی سزا اور2 لاکھ درہم جرمانے کی سزا کا سامنا کرنا ہوگا۔بغیراجازت کسی کی تصویرکھینچنے پر 5لاکھ درہم تک کا جرمانہ ہوسکتا ہے۔قانونی ماہرین نے نیا سائبرقانون نافذ ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کومواد اپ لوڈ کرنے میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیاہے ۔