پاکستان کی چین کو برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

23  جنوری‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)2021 کے دوران پاکستان کی چین کو برآمدات کا حجم ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز آف چائنہ (جی اے سی سی) کے جاری کردہ باضابطہ اعداد و شمار کے مطابق 2021 میں پاکستان اور چین کے درمیان باہمی

تجارت کا حجم 27 ارب 82 کروڑ ڈالر رہا۔پاکستان نے 2021 کے دوران چین کو 3 ارب 58 کروڑ ڈالرز سے زائد کی اشیا برآمد کی ہیں جوکہ 2020 کے مقابلے میں 69 فیصد زیادہ ہے۔2020 کے دوران چین نے پاکستان سے 2 ارب 12 کروڑ ڈالرز سے زائد کی اشیا درآمد کی تھیں۔اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی جانب سے چین کو برآمدات کا حجم تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر جاپہنچا ہے۔پاکستان نے صرف دسمبر 2021 میں 36 کروڑ 53 لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کی اشیا چین کو برآمد کیں جب کہ دسمبر 2020 میں یہ حجم 31 کروڑ 23 لاکھ ڈالرز تھا۔نومبر 2021 میں پاکستان نے چین کو 37 کروڑ 91 لاکھ ڈالرز سے زائد کی اشیا فروخت کی تھیں جو اب تک ایک مہینے میں چین کو برآمدات کا سب سے بڑا ریکارڈ ہے۔دوسری جانب 2021 میں چین سے پاکستان کی درآمدات کا حجم بھی 2020 کے مقابلے میں 57.8 فیصد بڑھا ہے۔2021 میں پاکستان نے چین سے 24 ارب 23 کروڑ ڈالرز کی اشیا منگوائیں جب کہ 2020 میں 15 ارب 36 کروڑ اور 2019 میں 16 ارب 17 کروڑ دالر کی اشیا منگوائی گئی تھیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…