جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

الیکٹرک گاڑیوں پرکمی ، درآمدی اور مقامی گاڑیوں پرٹیکس میں اضافہ

datetime 23  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے ضمنی مالیاتی بل کی منظوری کے بعد درآمدی اور مقامی طور پر تیار کردہ گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ جبکہ مقامی ہائی برڈ الیکٹرک وہیکلز پر ڈیوٹی میں کمی کر دی ، نئے ٹیکس یا ڈیوٹی ریٹس پر 16جنوری 2021 سے

عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق درآمدی کاروں، ایس یو ویز، موٹر وہیکلز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا ہے۔ 1000 سی سی کی درآمدی گاڑی پر 2.5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی برقرار ہے۔ 1001 سے 1799 سی سی گاڑی پر ڈیوٹی 5 سے بڑھا کر 10 فیصد کر دی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق 1800 سے 3000 سی سی درآمدی گاڑی پر ڈیوٹی 25 سے بڑھا کر 30 فیصد جبکہ 3001 سی سی یا اس سے بڑی درآمدی گاڑی پر ایکسائز 30 فیصد کے بجائے 40 فیصد وصول کی جائے گی۔ درآمدی ڈبل کیبن گاڑی پر ایکسائز ڈیوٹی 25 سے 30 فیصد کر دی گئی۔ایف بی آر کے مطابق 1000 سی سی کی مقامی تیارہ کردہ گاڑیوں پر ڈیوٹی صفر سے ڈھائی فیصد کر دی گئی ہے۔ 1001 سے 2000 سی سی کی مقامی گاڑی پر بھی ڈھائی فیصد ڈیوٹی لاگو ہوگئی ہے۔ 1301 سے 2000 سی سی کی مقامی گاڑی پر ڈیوٹی 2.5 فیصد سے 5 فیصد جبکہ 2001 سی سی یا بڑی گاڑی پر ایکسائز ڈیوٹی 5 سے بڑھا کر 10 فیصد کی گئی ہے۔مقامی ڈبل کیبن گاڑی پر ڈیوٹی 7.5 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد عائد کر دی گئی۔ مقامی ہائبرڈ الیکٹرک ویکلز پر سیلز ٹیکس کی کم شرح برقرار رہے گی جبکہ مکمل درآمدی الیکٹرک وہیکلز پر سیلز ٹیکس 5 فیصد سے بڑھ کرساڑھے 12 کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…