پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

نوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا ٗاسد عمر نے میٹنگ میں ہونیوالی باتوں سے پردہ اٹھا دیا

datetime 22  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہےکہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا۔ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ جس میٹنگ میں نواز شریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ ہوا، میں اس میں شریک تھا، جس وقت یہ ڈسکشن ہوئی کمرے میں 6 سے 8 لوگ بیٹھے تھے جب کہ نواز شریف کو بھیجنے کا معاملہ پہلے

کابینہ میں ڈسکس ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا اور عمران خان نے یہ نہیں کہا کہ یہ فیصلہ ان کا نہیں تھا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی سینئر لیڈر شپ کمرے میں بیٹھی تھی اور نواز شریف کو باہر بھیجنےکے فیصلے پر سب کی رائے مختلف تھی۔اسد عمر کے مطابق عمران خان کا کہنا ہے کہ جن میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر وہ فیصلہ کیاگیا وہ جھوٹی ثابت ہوئیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی اسدعمرنے کہاہے کہ کوروناوبا ء کے باوجود پاکستان کی معیشت کی شرح نمومیں اضافہ ہورہاہے جس نے دنیابھرکے ملکوں کی معیشتوں کومتاثرکیاہے۔سرکاری ریڈیو کے مطابق ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ امریکہ اوریورپ جیسے ترقی یافتہ ملک بھی کوروناوائرس کی وجہ سے مہنگائی کے مسئلے سے دوچارہیں۔انہوں نے کہا کہ فصلوں کی شاندارپیداوارکی وجہ سے پاکستان کی شرح نمو بڑھ رہی ہے اورگزشتہ کئی مہینوں سے برآمدات ،ترسیلات زراورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اضافے کارجحان ہے۔انہوں نے اومی کرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بارے میں سوال کے جواب میں کہاکہ پاکستان کودوسرے ملکوں کی طرح شدیدخطرات کاسامنانہیں ہے۔حکومت نے سا ت کروڑ سے زائد افرادکوویکسین لگانے کے علاوہ ہسپتالوں میں پہلے ہی ضروری انتظامات کرلئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…