اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال ، این سی او سی نے مساجد اور عبادت گاہوں کیلئے ضروری کورونا پروٹو کولز کے نفاذکا اعلان کر دیا

datetime 22  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے مساجد اور عبادت گاہوں میں صرف ویکسین شدہ افراد کو ہی داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔گزشتہ روز این سی او سی کے اجلاس میں ملک میں بڑھتی ہوئی کورونا صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں مساجد اور عبادت گاہوں کے لیے ضروری اقدامات

کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ صرف مکمل ویکسین شدہ افراد کو ہی مساجد اور عبادت گاہوں میں جانے کی اجازت ہو گی۔این سی او سی نے ہدایت کی کہ مساجد سے کارپٹ اٹھا دیے جائیں، مساجد اور عبادت گاہوں میں 6 فٹ کا فیصلہ رکھا جائے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اجلاس میں کہاگیا کہ بزرگ اور مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد گھر پر نماز پڑھنیکو ترجیح دیں، کم سے کم لوگ مساجد آئیں اور نمازی گھر سے وضو کر کے مسجد آنے کو ترجیح دیں۔این سی او سی کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ مساجد میں سینیٹائزرکا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے اور کھلی فضا میں عبادت کی جائے، ہوا کے لیے کھڑکیاں اور دروازے کھلے رکھے جائیں، نماز جمعہ کا خطبہ مختصر رکھا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…