ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری،3روپے میں 1کلو میٹرسفرکرنیوالی الیکٹرک کار متعارف

datetime 20  جنوری‬‮  2022 |

فیصل آباد(این این آئی)پاکستانیوں کے لئے خوشخبری، ستارہ گروپ اور ٹیسلا نے ملٹی پرپز کمرشل الیکٹرک گاڑیاں اور انہیں چارج کرنے کے لیے ای وی چارجر اور اے سی چارجر متعارف کرا دیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ گاڑیاں ستارہ انجینئرز فیصل آباد اور ٹیسلا انڈسٹریز اسلام آباد نے جوائنٹ وینچرز کے تحت چین سے درآمد کی ہیں

اور آئندہ سال تک ان کی پاکستان میں اسمبلنگ شروع ہو جائے گی۔یہ گاڑی 11 سیٹر ہے اور ایئرکنڈیشنر کے ساتھ ایک چارج میں 250 کلومیٹر سفر طے کرتی ہے اور اس کی زیادہ سے زیادہ رینج 300 کلومیٹر ہے جبکہ بیٹری کی لائف تقریبا دس لاکھ کلومیٹر کے قریب ہے۔ کمپنی نے اس کی لوکل وارنٹی دینے کا بھی اعلان کیا ہے جو ڈیڑھ لاکھ کلومیٹر یا پانچ سال کی مدت ہے جو پہلے پوری ہو جائے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ گاڑیاں بہت کم خرچ ہیں اور کمرشل الیکٹرک وہیکل گاڑی قیمت اور فرسودگی ڈال کر تقریبا تین سے ساڑھے تین روپے فی کلومیٹر میں پڑے گی۔ یادرہے الیکٹرک وہیکلز خریدنے والوں کو پیٹرول یا ڈیزل کے ساتھ ساتھ موبل آئل اور فلٹر کی تبدیلی سے بھی نجات مل جاتی ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل پر آنے والے اخراجات کی بچت قرار دی جاسکتی ہے، لیکن ان کا اصل فائدہ یہ ہے کہ ان کے سائلنسر سے کسی قسم کا دھواں خارج نہیں ہوتا بلکہ اس میں سرے سے سائلنسر موجود ہی نہیں ہے۔ ٹیسلا موٹر ز کے ذیلی ادارے گوگو موٹرز کے سی ای او عامر حسین نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی کمپنی نے الیکٹرک چارجروں کی تنصیب مکمل کرلی ہے اور اب پاکستانی پشاور سے لے کر رحیم یار خان تک کسی بھی الیکٹرک کار پر سفر کر سکتے ہیں۔ چارجنگ سٹیشن اسلام آباد، پشاور، بھیرہ، پنڈی بھٹیاں، عبدالحکیم اور ملتان میں نصب کردئیے گئے ہیں اور فیصل آباد میں بھی اسی مہینے ایک چارجر نصب ہو جائے گا۔



کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…