جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

انتہائی افسوسناک صورتحال ،لاہور دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ گئی

datetime 20  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) صوبائی دارالحکومت لاہور کے قدیم تجارتی مرکز انارکلی بازار سے ملحقہ پان منڈی میں دھماکے کے نتیجے میں بچے سمیت 2افراد جاں بحق جبکہ 28زخمی ہو گئے جن میں سے 6کی حالت تشویشناک ہے(تازہ ترین)دھماکہ کے بعد آگ بھی لگ گئی ، دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ قریبی

عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ، دھماکے کے بعد افرا تفری پھیل گئی اور لوگ اپنی جانیں بچانے کیلئے بھاگ کھڑے ہوئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ ،پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیںجنہوں نے فوری امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا ، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے ، ڈپٹی کمشنر لاہور ، ڈی آئی جی آپریشنز سمیت دیگر اعلیٰ افسران بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے او رامدادی کارروائیوں کی نگرانی کی ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے قدیم تجارتی مرکز انار کلی سے ملحقہ پان منڈی کے قریب پارکنگ اسٹینڈ میں زور دار دھماکہ ہوا جس سے ہر طرف افرا تفری پھیل گئی ۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے ساتھ ہی آگ بھڑی اٹھی جس سے کئی موٹر سائیکلیں بھی اس کی لپیٹ میں آگئیں ۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ دھماکے کی شدت سے انار کلی بازار او ر اس

کے اطراف میں واقع عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔ دھماکے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ ، پولیس او ربم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں ۔ ریسکیو کی جانب سے جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کو میو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس کی جانب سے دھماکے کی جگہ او راطراف کے علاقوں کو گھیرے میں لے لیا گیا جبکہ بم

ڈسپوزل سکواڈ نے بھی دھماکے کی جگہ کے اطراف میں سرچ آپریشن کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں بچے سمیت 2افراد جاں بحق جبکہ 28زخمی ہوئے جن میں سے 6زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ۔ بم دھماکے کی اطلاع پر ڈپٹی کمشنر لاہو ر عمر شیر چٹھہ ، ڈی آئی جی آپریشنز عابد خان سمیت دیگر اعلیٰ افسران بھی موقع

پر پہنچے او رامدادی کارروائیوں کی نگرانی کرتے رہے ۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے جانچ پڑتال کی جارہی ہے ۔نجی ٹی وی نے فرانزک ماہرین کے حوالے سے کہا ہے کہ دھماکہ ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا ۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے انار کلی میں دھماکے کانوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

وزیر اعلیٰ نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ کو حکم دیا کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔وزیراعلی پنجاب نے ہدایت کی کہ واقعے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…