اندرون ملک سفر پر بھی پاکستانیوں کا گھیرا تنگ، حکومت نے اہم ہدایات جاری کر دیں

19  جنوری‬‮  2022

کراچی(این این آئی)سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے)نے حکومت پاکستان کی ہدایت پر پاکستان میں اندرون ملک ہوائی سفر کرنے والے تمام مسافروں کے ٹکٹس پر شناختی کارڈ نمبر کا اندراج لازمی قرار دے دیا ہے۔ سی اے اے کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق

18 سال سے کم عمر مسافر اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ نوٹیفکیشن میں سی اے اے نے پاکستان کی ایئرلائنز کو اندرون ملک سفر کیلئے ٹکٹوں پر مسافروں کا شناختی کارڈ لازمی درج کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ترجمان سی اے اے کے مطابق تمام ایئرلائنز کو یقینی بنانا ہوگا کہ ان کے دفاتر براہ راست ٹکٹ فروخت کرتے وقت یا ان لائن ٹکٹ بکنگ اور فروخت کے وقت یا ٹریول ایجنسیاں ٹکٹ بک یا فروخت کرتے وقت مسافروں سے ان کا شناختی کارڈ نمبر حاصل کرنے اور ہر ٹکٹ پر درج کرنے کی پابند ہوں گی۔ حکومت پاکستان کے احکامات کی روشنی میں یہ ہدایات فوری طور پر نافذ العمل کی گئی ہیں، جس کے لئے تمام ایئرلائنز اپنے اپنے آن لائن ٹکٹ کے اجرا کے سسٹم سے فوری تبدیلی کر رہی ہیں۔حکومت پاکستان کے اس اقدام سے ہوائی سفر کرنے والے شہریوں کی آمدنی اور اخراجات کے گوشوارے کے حوالے سے تفصیلات مرتب کی جا سکیں گی۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…