منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاک سوزوکی نے گاڑیوں کی قیمتیں مزید بڑھا دیں

datetime 19  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)منی بجٹ کی منظوری کے بعد حکومت کی جانب سے 1300 سی سی تک کی گاڑیوں پر ڈھائی فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے نفاذ کے پیش نظر پاک سوزوکی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔پاک وہیلز کی رپورٹ کے مطابق سوزوکی جانب سے گاڑیوں کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا گیا ہے جس کا اطلاق بھی کر دیا گیا،مختلف ماڈلز 29 ہزار روپے سے ڈیڑھ لاکھ روپے تک مہنگے ہوگئے ہیں۔

660 سی سی سوزوکی آلٹو وی ایکس کی قیمت میں 32 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کی اس کی قیمت12 لاکھ 74 ہزار روپے کی بجائے 13 لاکھ 6 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔آلٹو وی ایکس آر کی قیمت 38 ہزار روپے اضافے کے بعد 15 لاکھ 8 ہزار روپے سے بڑھ کر 15 لاکھ 46 ہزار روپے ہوگئی۔آلٹو وی ایکس ایل اے جی ایس ماڈل 43ہزار روپے اضافے سے 17 لاکھ 4 ہزار روپے کی بجائے 17 لاکھ 47 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔1000 سی سی سوزوکی ویگن آر وی ایکس آر کی قیمت ایک لاکھ 17 ہزار روپے کے اضافے کے بعد 17 لاکھ 60 ہزار روپے سے بڑھ کر 18 لاکھ 77 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ویگن آر وی ایکس ایل ایک لاکھ 23 ہزار روپے مہنگی ہوکر 18 لاکھ 52 ہزار کی بجائے 19 لاکھ 75 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔ویگن آر اے جی ایس کی قیمت میں ایک لاکھ 34 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اب وہ 20 لاکھ 24 ہزار روپے کی بجائے 21 لاکھ 58 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔اسی طرح 1000 سی سی سوزوکی کلٹس وی ایکس آر کی قیمت ایک لاکھ 26 ہزار روپے اضافے کے بعد 19 لاکھ 4 ہزار روپے سے بڑھ کر 20 لاکھ 30 ہزار روپے ہوگئی ہے۔کلٹس وی ایکس ایل ایک لاکھ 39 ہزار روپے بڑھائی گئی ہے اور اب اسے خریدنے کے لیے 21 لاکھ 5 ہزار روپے کی بجائے 22 لاکھ 44 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے۔

کلٹس وی ایکس ایل اے جی ایس کی قیمت میں سب سے زیادہ ڈیڑھ لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اب وہ 22 لاکھ 72 ہزار روپے سے بڑھ کر 24 لاکھ 22 ہزار روپے ہوگئی ہے۔سوزوکی بولان کی قیمت 11 لاکھ 49 ہزار روپے سے بڑھ کر 11 لاکھ 78 ہزار روپے ہوگئی ہے یعنی 29 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…