ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

برطانیہ سے معاہدہ کیا ، نواز شریف قیدی کے طور پر وہاں گئے نہیں، کائرہ

datetime 17  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمر الزماں کائرہ نے کہا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے لیے برطانیہ سے معاہدہ کیا ہے لیکن نواز شریف قیدی کے طور پر وہاں نہیں گئے ہیں۔ ایک انٹرویومیں سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر الزماں کائرہ نے کہا کہ ہم حکومت کو کل نہیں،

آج فارغ کرنا چاہتے ہیں لیکن اس کیلئے آئینی و قانونی راستہ اختیار کریں گے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی غیر آئینی کام کرنے کی کوشش ہوئی تو پیپلزپارٹی اس کے خلاف کھڑی ہو گی۔قمر الزماں کائرہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی اسی ہفتے کسان مارچ شروع کر رہی ہے جس میں ہم پاکستان کے عوام کو شامل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دھرنے کا نہیں، احتجاج کا اعلان کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اسلام آباد پہنچ کر اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔پروگرام میں (ن )لیگ کے مرکزی رہنما محمد زبیر نے کہا کہ دھرنے کی تعریف وہ نہیں ہے جو عمران خان نے کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ قومی اداروں پر حملے اور سول نافرمانی کی تحریک چلانے کا اعلان دھرنا نہیں ہے۔سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ جب پی ٹی آئی نے دھرنے میں بل جلائے تو پرویز خٹک ڈانس کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بھی وہ کریں تو ہم میں اور ان میں کیا فرق رہ جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں ن لیگ کے مرکزی رہنما محمد زبیر نے کہا کہ پہلے ہمارا خیال تھا کہ یہ پانچ سال گزاریں تو اچھا ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ ن لیگ کی مقبولیت میں اضافہ اور پی ٹی آئی و عمران خان کی مقبولیت میں کمی ہو رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…