ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پرویزخٹک مجھے کس حیثیت میں شوکاز جاری کریں گے؟ نور عالم خان کا شدیدردعمل

datetime 17  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کرنے کے معاملے پر رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے کہا ہے کہ پرویزخٹک مجھے کس حیثیت میں شوکاز جاری کریں گے؟ پرویز خٹک پارٹی کے چیئرمین نہیں ہیںایک انٹرویومیں نور عالم خان نے کہاکہ

پرویزخٹک مجھے کس حیثیت میں شوکاز جاری کریں گے؟ پرویز خٹک پارٹی کے چیئرمین نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے پارٹی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی نہیں کی، بتایا جائے میں نے کہاں پارٹی کے کوڈآف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی؟۔نورعالم خان نے کہاکہ مہنگائی اور بیروزگاری پربات کرناخلاف ورزی ہے تو میں نیکی ہے اور کرتا رہوں گا، پھر مجھے ایک نہیں 100 بار شوکاز جاری کیے جائیں، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔رکن قومی اسمبلی نے کہاکہ میں منتخب نمائندہ ہوں، عوام کے مسائل کو اجاگر کرنا میری ذمہ داری ہے اور میں یہ ذمہ داری ادا کرتا رہوں گا۔خیال رہے کہ حکومت پر تنقید کرنے پر پی ٹی آئی نے اپنے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کو شوکاز جاری کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق نور عالم خان کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدرپرویز خٹک شوکاز جاری کریں گے۔واضح رہے کہ نور عالم خان نے جیو نیوز کے پروگرام ‘جرگہ’ اور اسمبلی فلور پر سینیئر قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، اس کے علاوہ انہوں نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بھی حکومتی پالیسیوں پر سخت تنقید کی تھی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…