بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

ایک اور بھیدی لنکا ڈھانے کیلئے تیار ، سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے تحریک انصاف میں کروڑ پتی اور ارب پتی بننے والے وزراء اور پارٹی رہنما کی فہرست بنانے کا اعلان کر دیا

datetime 12  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے اپنی ہی پارٹی کی قیادت اور ساتھیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پی ٹی آئی دور میں کروڑ پتی اور ارب پتی بننے والے منسٹروں اور لیڈروں کی فہرست بنا رہے ہیں۔ایک بیان میں

سانحہ مری پر اپنی پارٹی قیادت اور ساتھیوں پر تنقید کرتے ہوئے احمد جوادنے کہا کہ درباری کاربن مونو آکسائیڈکی طرح ہوتے ہیں جو لیڈر کو گہری نیند اورپھر موت تک لے جاتے ہیں، بنی گالا سوتا رہا اور عوام سردی سے مرتے گئے۔انہوںنے کہاکہ خدا کا شکر ہے کہ تاریخ گواہ رہے گی کہ میں عمران خان کے درباریوں میں شامل نہیں ہوا۔ احمد جواد نے کہاکہ عمران خان کو درباریوں کی نہیں،جگانے والوں کی ضرورت ہے، پی ٹی آئی دور میں کروڑپتی اور ارب پتی بننے والے منسٹروں اور لیڈروں کی فہرست بنا رہا ہوں، ریاست مدینہ میں انصاف اور احتساب سب کا ہوگا، ترکی میں بھی کچھ شواہد ملے ہیں، تمام اوورسیز پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ اس نیک عمل میں مدد کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…