جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

ہم محفوظ ہیں تو پاک فوج کی وجہ سے ہیں، فضا علی

datetime 12  جنوری‬‮  2022 |

مری (این این آئی)اداکارہ و میزبان فضا علی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کسی طرح بھی محفوظ ہے تو وہ پاک فوج کی وجہ سے ہے۔فضا علی نے یوٹیوب پر مختصر دورانیے کی ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے اپنے حالیہ دورہ مری سے متعلق تفصیلات بتائیں اور بتایا کہ وہ بچوں کی فرمائش پر اسلام آباد سے وہاں گئیں۔اداکارہ کے مطابق وہ شوٹنگ کے سلسلے میں اسلام آباد گئیں، جہاں سے

انہوں نے لاہور جانے کا فیصلہ کیا مگر اسموگ کی وجہ سے انہوں نے وہاں کا سفر ترک کرکے بچوں کی فرمائش پر مری جانے کا فیصلہ کیا۔فضا علی نے بتایا کہ مری جانے سے پہلے انہوں نے آن لائن ہوٹل کے کمرے دیکھے مگر وہاں پہنچے تو انہیں حیرانگی ہوئی، کیوں کہ جو تصاویر انہیں دکھائی گئیں کمرے ان سے مختلف تھے۔اداکارہ و میزبان نے دعویٰ کیا کہ ہوٹل انتظامیہ نے ایک رات کا کرایہ 20 ہزار روپے ایڈوانس میں وصول کیا مگر ہوٹل میں پانی ہی دستیاب نہیں تھا، جس وجہ سے وہ چار گھنٹے وہاں گزارنے کے بعد وہاں سے چلی گئیں۔فضا علی کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہوٹل انتظامیہ سے پانی کی عدم فراہمی پر بار بار شکایت بھی کی مگر کوئی فائدہ نہ ہوا اور انہیں بتایا گیا کہ پانی اگلے روز کی دوپہر تک آئے گا۔میزبان نے دعویٰ کیا کہ انہیں مذکورہ ہوٹل میں تین کپ چائے کے 2 ہزار روپے ادا کرنے پڑے جب کہ چائے بھی عام ہوٹل جیسی تھی۔انہوں نے ہوٹل کا نام بھی لیا اور لوگوں سے مطالبہ کیا کہ جو لوگ مری گئے تھے اور جو دعویٰ کر رہے ہیں کہ ہوٹل انتظامیہ نے ان سے چالیس سے پچاس ہزار روپے کرایہ وصول کیا، وہ مذکورہ ہوٹلوں کے نام بتائیں۔میزبان نے ویڈیو میں بتایا کہ مری میں زیادہ تر ہوٹلوں کا کاروبار سیاستدانوں کا ہے جو منافع کمانے کے لیے اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہیں۔ان کے مطابق مری میں ہوٹل انڈسٹری سے وابستہ افراد نے ہی وزارت داخلہ کو سیاحتی مقام پر گاڑیوں کو آنے کی اجازت دینے کا کہا اور وزارت نے ٹول پلازہ پر چیکنگ کیے بغیر ہی حد سے زیادہ گاڑیوں کو مری آنے دیا، جس وجہ سے وہاں حادثہ پیش آیا۔فضا علی نے کہا کہ مری جیسے سیاحتی مقامات پر گاڑیوں کو داخل ہونے کی اجازت دینے سے قبل ان میں تمام حفاظتی اشیا کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے اور انہیں وہاں جانے دیا جائے، جن کے پاس حفاظتی اشیا موجود ہوں۔انہوں نے مری میں امدادی کارروائیاں کرنے پر پاک فوج کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ پاک فوج ہی ہے جو ہر مشکل میں عوام کی خدمت اور حفاطت کرتی دکھائی دیتی ہے۔فضا علی نے کہا کہ پاکستانی قوم تھوڑی بہت جو بھی محفوظ ہے وہ پاک فوج کی وجہ سے ہی ہے اور پاک آرمی ہر کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔میزبان نے مری میں امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے پر پاک فوج کو سلام بھی پیش کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…