لاہور(این این آئی)جنوبی افریقہ کے سابق اسٹار بلے باز ہاشم آملہ نے انکشاف کیا ہے کہ میرے کیرئیر میں سب سے مشکل فاسٹ بولر محمد آصف تھے،محمد آصف تکنیکی بالر تھے،
وہ میرے کیرئیر میں سب سے زیادہ پریشانی کا باعث بنے،پاکستانی فاسٹ بولر گیند کے ساتھ جادوگر تھے۔ہاشم آملہ نے جنوبی افریقہ اور بھارت کے مابین جاری ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیرئیر میں آصف کا سامنا سب سے زیادہ مشکل تھا، میں کئی بار اِن سوئنگ بال کا انتظار کرتا تھا لیکن وہ اسی ایکشن میں آؤٹ سوئنگ کرکے مجھے دھوکہ دیتے تھے۔محمد آصف نے 23 ٹیسٹ، 38 ون ڈے اور 11 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی، انہوں باالترتیب 106، 46 اور 13 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔واضح رہے کہ محمد آصف 2011 میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کے باعث پابندی کا سامنا رہا جس کے باعث ان کا انٹرنیشنل کیرئیر اختتام پذیر ہوگیا۔