ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

طالبان نے خواتین کی کھیلوں کی بعض سرگرمیوں پر پابندی لگا دی

datetime 6  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی )افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اسپورٹس کلب کے کچھ مالکان نے کہاہے کہ خواتین کو کھیلوں کی کچھ سرگرمیوں کی مشق کرنے سے روکا گیا ہے، جب کہ طالبان نے تصدیق کی ہے کہ وہ اسلامی قانون کے مطابق

خواتین کے کھیلوں کی اجازت دیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان حکومت کی فزیکل ایجوکیشن اور نیشنل اولمپک کمیٹی کے ترجمان داد محمد نوا نے کہا کہ ہم ہر لحاظ سے امارت اسلامیہ کی پالیسی پر عمل کریں گے.ہماری ثقافت اور روایات میں جس چیز کی بھی اجازت ہے، ہم اس کی اجازت دیں گے۔ہیومن رائٹس واچ نے افغانستان میں خواتین کے حوالے سے پریشان کن رپورٹس دی تھیں جن میں یہ بھی شامل ہے کہ طالبان نے خواتین پر ورزش کرنے اور صحت کی دیکھ بھال کرنے پر پابندی عائد کی ہے کیونکہ طالبان کے قوانین کے تحت ان کے ساتھ ایک خاتون محرم کا ہونا ضروری ہے۔افغان خواتین کی سیاسی شرکت کے نیٹ ورک نے اپنے خدشات کا اظہار کیا کہ طالبان تحریک کی طرف سے ملک میں خواتین پر عائد پابندیاں افغان خواتین کو ان کے تمام حقوق سے محروم کر دیں گی۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…