لاہور( این این آئی)ہانگ کانگ نے اومی کرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر پاکستان سمیت 8 ممالک کے ساتھ فضائی رابطہ منقطع کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پابندی کا اطلاق پاکستان ،آسٹریلیا،
کینیڈا، پاکستان، فرانس، فلپائن، برطانیہ، امریکہ اور بھارت پر ہوگا۔ان ممالک سے آنے والی مسافر پروازوں کو پابندی کے بعد ہانگ کانگ میں لینڈنگ کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ ان ممالک سے آنے والے شہریوں پر بھی یہ پابندی عائد ہوگی۔ پابندی کا اطلاق مذکورہ ممالک سے آنے والی ٹرانزٹ فلائٹس پر بھی ہوگا۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ہانگ کانگ میں کرونا سے بچا کیلئے انتہائی سخت پابندیاں عائد ہیں اور اس سلسلے میں زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ ہے۔