ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

پاکستانی ائیرلائنز اور پائلٹس پر عائد بین الاقوامی پابندیاں ختم

datetime 5  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ہوا بازی کی بین الاقوامی تنظیم ”اکائو” نے پاکستان سول ایوی ایشن پر عائد تمام پابندیاں ختم کر دی ہیں، پی آئی اے سمیت تمام ملکی ایئر لائنز پر یورپ ، برطانیہ اور امریکا کے لئے عائد پابندیاں ختم ہوگئیں۔ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن پاکستان کو اکائو کی جانب

سے موصول ہوئے خط میں عائد تمام پابندیاں ختم کرنے کا بتایا گیا ہے۔خط کے متن کے مطابق ہوا بازی کی بین الاقوامی تنظیم کی جانب سے سول ایوی ایشن اتھارٹی پر پائلٹس کو لائسنس جاری کرنے کی پابندی بھی ہٹالی گئی ہے۔اکائو نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی پر اپنے تمام سیفٹی اعتراضات واپس لے لئے ہیں اور پاکستان کیاقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔خط کے تحت پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئر لائنز پر یورپ ، برطانیہ اور امریکا کے لئے عائد پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔ڈائریکٹر جنرل سی اے اے خاقان مرتضی کے مطابق سی اے اے کی کامیابی پاکستان کے لئے تاریخی سنگ میل ہے۔ڈپٹی ڈی جی سی اے نادر شفیع نے کہا کہ اس کامیابی کے پیچھے تمام ریگولیٹری ٹیم کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔واضح رہے کہ عالمی ہوابازی کی تنظیم اکائو نے دسمبر میں پاکستان سول ایوی ایشن کا مکمل آڈٹ کیا تھا، آڈٹ کے دوران اکائو نے سی اے اے کو 72 اعشاریہ 77 فیصد رینکنگ دی تھی اور اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…