ساہیوال/سرگودہا(این این آئی)ہائیکورٹ کے ایک بڑے فیصلے پر والدین خوش اور رن مرید اولاد، بہو پریشان نظر آنے لگے، تفصیلات کے مطابق پہلے نافرمان اولاد بیویوں کے کہنے پر اپنے بوڑھے والدین کو دھکے دے کر گھر سے نکال دیتی تھی یا پھر اولڈ ہائوس چھوڑ آتی تھی، لیکن اب تحفظ والدین آرڈینس سن 2021ء کے قانون کی لاہور ہائیکورٹ نے تشریح کر دی اور والدین کے حق میں فیصلہ دیتے ہوے کہا کہ اولاد کرائے پر ہو یا گھر کی مالک والدین کو گھرسے نکالے تو یہ قابل جرم ہے اور اس کی سزا ایک سال اور جرمانہ ہوسکتا ہے، بلکہ والدین نافرمان اولاد کو گھر سے نکال سکتے ہیں، اس فیصلہ کے بعد اب بیٹے اور ان کی بیویاں ساس، سسر کی عزت کرنے لگے ہیں-