چترال ( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے ایک شہری نے پونے 3 کروڑ روپے دیکر پاکستان میں مار خور کا شکار کرلیا ، امریکی شہری نے مار خور کے شکار کی ہٹنگ ٹرافی گزشتہ سال نیلامی میں ایک لاکھ 60 ہزار ڈالرز میں
حاصل کی تھی ، جس کو اب تک کی سب سے بڑی رقم قرار دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی شہری کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخواکے ضلع چترال میں بھاری رقم کے عوض پاکستان کے قومی جانور مار خور کو شکار کیا گیا ، جس کے لیے امریکی شہری نے مار خور کے شکار کی ہٹنگ ٹرافی گزشتہ سال نیلامی میں ایک لاکھ 60 ہزار ڈالرز میں حاصل کی تھی۔جو اب تک کی سب سے بڑی رقم ہے۔ بتایا گیا ہے کہ رقم کی ادائیگی کے بعد مریکی شہری برائن کنسل ہارلن نے لوئر چترال کی تھوشی مارخور کنزروینسی میں مار خور کا شکار کیا ، شکار کیے گئے مار خور کی عمر 9 سال ہے اور اس کے سینگوں کا سائز 45 انچ ہے ، امریکی شکاری ٹرافی کے طور پر مارخور کے سینگ اپنے ساتھ لے جائے گا۔