حکومت کی ناقص پالیسیاں ٗ رواں سال گندم کی شدید قلت ہوگی

1  جنوری‬‮  2022

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت کی زراعت کے حوالے سے ناقص پالیسیوں کے باعث 2022کا سال زرعی مصنوعات کی قلت کا باعث بنے گا۔روزنامہ جنگ میں رفیق بشیر کی خبر کے مطابق کھاد زرعی پانی کی قلت کے ساتھ بارشوں کے نہ ہونے سے رواں سال گندم کی پیداوار کا ہدف حاصل نہیں ہوسکے گا ۔ہر سال تین کروڑ ٹن سے زائد گندم پیدا ہوتی ہے لیکن اس سال ابھی تک گندم کی

کاشت شروع نہیں ہوئی جس کی وجہ سے زرعی پانی کی قلت اور کھاد کے دیگر زرعی مداخل کا مہنگا ہوناہے،ٹھٹہ،بدین،سجاول،ساکرو اور اس زرعی بلیٹ پر تو پانی کی شد ید قلت ہے اور ان علاقوں میں ہزاروں ایکٹر اراضی بنجر ہوچکی ہے۔روایتی طور پر ہرسال مارچ کے پہلے ہفتے میں گندم کی فصل مارکیٹ میں آجاتی ہے لیکن اس سال لگتا ہے گندم کی فصل تیار ہونے میں وقت لگے گا۔کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے  گندم کی پیداوار کا ہدف پورا نہیں ہوسکے گا اور حکومت کو ملکی گندم کی ضرورت پوری کرنے کے لئے گندم درآمد کرنا پڑھے گی۔کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ گندم کی امدادی قیمت کا بروقت اعلان نہ ہونااور اب کھاد کی قلت زرعی پانی کی قلت نے کاشت کاروں کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ گندم کے بجائے کوئی اور فصل کاشت کی جائے۔کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ گندم ملک کی بنیادی خوراک کا حصہ ہے۔حکومت کو چاہیے کہ دسمبر میں ہی گندم کا پیداواری ہدف اور سپورٹ پرائس کا اعلان کردیا کرے تاکہ گندم کاشت کرنے یا نہ کرنے کا سوچ کر فیصلہ کرلیں۔وفاقی حکومت کی

ناقص پالسیوں کی وجہ سے ملک میں آٹے کی فی کلو قیمت 80 روپے تک پہنچ گئی جبکہ کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس محفوظ کرنے کے لئے گودام نہیں ہیں نجی جگہ کرائے پر لے کر اس میں گندم رکھی جاتی ہے،جہاں سے آدھی گندم غائب ہوجاتی ہے بلکہ نیب کی تحقیقات کے مطابق گزشتہ چند سالوں میں 20 ارب روپے کی گندم گوادموں میں چوہے کھاگئے ہیں۔

موضوعات:



کالم

Javed Chaudhry Today's Column

زندگی کا کھویا ہوا سرا


Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…