جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

تحریک انصاف کی صوبائی صدارت سے ہٹائے جانے کے بعد اعجاز چوہدری نے انٹرا پارٹی الیکشن ای وی ایم کے ذریعے کروانے کا مطالبہ کردیا

datetime 30  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کچھ روز قبل تحریک انصاف کی تمام تنظیموں کو تحلیل کر دیا تھا جس میں تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری، سیف اللہ نیازی، عامر کیانی اور دیگر افراد کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا، جس کے ردعمل میں اعجاز چوہدری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی تنظیموں کی تحلیل کے بعد!

آئین سازی کے لئے وسیع تر مشاورت کی جائے، عبوری عہدیداران کی موجودگی میں انٹرا پارٹی الیکشن ہو، ای وی ایم کو بھی استعمال کیا جانا چاہیے، بانی چیئرمین جناب عمران خان کے فرمان کے مطابق پی ٹی آئی کو ایک ادارہ بنایا جائے۔ واضح رہے کہ کچھ دن قبل چیئرمین تحریک انصاف اور وزیراعظم عمران خان نے پارٹی تنظیموں کی تحلیل کے بعد پی ٹی آئی کی نئی تنظیم کا اعلان کردیا تھا۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں نئی تنظیم کے حوالے سے بتایاکہ عمران خان کی جانب سے تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر تحریک انصاف کے نئے سیکرٹری جنرل ہوں گے، پرویز خٹک خیبر پختونخواہ، علی زیدی سندھ، قاسم سوری بلوچستان اور شفقت محمود پنجاب کے صدر ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ خسرو بختیار جنوبی پنجاب کے صدر ہوں گے۔فواد چوہدری کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے عامر محمود کیانی کو پارٹی کا ایڈیشنل سیکرٹری جنرل نامزد کیا ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی کارکردگی اور اپنے خاندانوں میں ٹکٹ بانٹنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مرکز سے لیکر تحصیلوں تک تحریک انصاف کی تمام تنظیموں کو تحلیل کر دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…