جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

سلمان خان نےکی پہلی تنخواہ کتنے روپے تھی،پہلی بار فلم’ ’میں نے پیار کیا‘‘ کے لیے 31 ہزار روپے معاوضہ دیا گیا تھا‘بھارتی اداکار کا انکشاف

datetime 28  دسمبر‬‮  2021 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی پہلی تنخواہ کی تفصیلات نے اداکار کے مداحوں کو حیران کردیا۔سلمان خان 30 سال سے بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کررہے ہیں اور اس وقت اْن کا شمار سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں ہوتا ہے۔اْنہوں نے اپنے

فلمی کیریئر کا آغاز 1988 میں فلم ’بیوی ہو تو ایسی‘ سے کیا تھا۔سلمان خان اس وقت سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے بالی ووڈ اداکاروں کی فہرست میں شامل ہیں اور اْن کے پاس دولت کروڑوں میں ہے۔ تاہم، اْنہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ اْن کی پہلی تنخواہ ایک سو روپے سے بھی کم تھی۔اداکار نے بتایا تھا کہ اْن کی پہلی تنخواہ صرف 75 روپے تھی۔سلمان خان نے یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ اْنہیں پہلی بار فلم ’میں نے پیار کیا‘ کے لیے 31 ہزار روپے معاوضہ دیا گیا تھا۔خیال رہے کہ اس وقت اداکار کے پاس مشہور کپڑوں کا برانڈ اور سماجی ادارے بینگ ہیومن کے علاوہ بھی لاکھوں مالیت کی جائیدادیں ہیں۔صرف اتنا ہی نہیں، سلمان خان نے حال ہی میں اپنی قریبی دوست اداکارہ کترینہ کیف کو اْن کی شادی پر 3 کروڑ روپے مالیت کی گاڑی رینج روور تحفے میں دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…