جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیراعظم عمران خان کا ویسٹرن روٹ کا افتتاح ، ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے کی تکمیل ، 8گھنٹے والا سفر ساڑھے تین گھنٹے کا اسلام آباد تک رہ جائے گا

datetime 28  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان (آج)بدھ کوسی پیک کے ویسٹرن روٹ ’’ ہکلہ سے ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے کی تعمیر کی شکل میں ہے‘‘کا افتتاح کریں گے، ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے کی تکمیل سے زرعی اجناس کی ترسیل بہت آسان ہوجائے گی ،ڈیرہ اسماعیل خان اور ملحقہ علاقوں کے عوام باآسانی 8گھنٹے والا سفر ساڑھے تین گھنٹے کا اسلام آباد تک رہ جائے گا ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 292.50 کلومیٹر طویل موٹروے کے پی سی ون کی لاگت 110 ارب 20کروڑ روپے کا تخمینہ تھا اس موٹروے کو پہاڑوں اور دریائے سندھ کے دشوار گزار راستوں سے گزارنے اور اس کی بروقت تعمیر وتکمیل کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گئے تاہم اس موٹروے کی مزید تزئین و آرائش ساتھ ہوگی،292کلومیٹر طویل موٹروے پر 6ریسٹ ایریاز کی تعمیر تیزی سے مکمل ہو رہی ہے جہاں پر پٹرول پمپ مسجد ٹک شاپ گاڑی کی مرمت ٹائروں کی فروخت ریسٹوران اور دوسری وہی سہولیات بن رہی ہیں جو لاہور اسلام آباد موٹروے کے ریسٹ ایریا میں موجود ہیں۔ اس موٹروے پر 11 انٹرچینج36پل 33 فلائی اوورز اور 119 انڈرپاسز تعمیر کئے گئے ہیں۔ فور لین پر مشتمل اس موٹروے کی آسان تعمیر کیلئے اسے پانچ پیکجزمیں تشکیل دیا گیا ہے۔ یہ موٹروے M-2 اسلام آباد پشاور موٹروے کے انٹرچینج ہکلہ سے شروع ہوکر قطبال فتح جنگ پنڈی گھیب ٹیرپ سکندرآباد، دائود خیل، عیسیٰ خیل اور عبدالخیل سے گزرتی ہوئی یارک کے قریب انڈس ہائی وے پر ختم ہوتی ہے۔ اس موٹروے کی تکمیل سے ڈیرہ اسماعیل خان شمالی پنجاب جنوبی خیبرپختونخوا اور بلوچستان کیلئے کاروباری مرکز کے طور پر ابھریگا۔ ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے کی تکمیل سے یہاں کی زرعی اجناس کی ترسیل بہت آسان ہوجائے گی۔ ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے نہ صرف سی پیک کے ویسٹرن کوریڈور کا حصہ ہے ،تعمیر سے ڈیرہ اسماعیل خان اور ملحقہ علاقوں کے عوام باآسانی 8گھنٹے والا سفر ساڑھے تین گھنٹے کا اسلام آباد تک رہ جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…