منگل‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2026 

پاکستانیوں کو تکلیف نہ پہنچے اس لیے ’چک دے انڈیا‘ میں کام سے انکار کیا، سلمان خان

datetime 28  دسمبر‬‮  2021 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ انہوں نے سپر ہٹ فلم ’’چک دے انڈیا‘‘ میں کام کرنے سے انکار اس لئے کیا کیونکہ وہ پاکستانی شائقین کے جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچانا چاہتے تھے۔یہ بات کسی سے چھپی نہیں کہ بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی 2007 میں

ریلیز ہوئی کامیاب فلم ’’چک دے انڈیا‘‘ پہلے سلمان خان کو آفر ہوئی تھی۔ لیکن شاید یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ سلو میاں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کیوں کیا تھا۔ماضی میں ایک بھارتی ویب سائٹ سے فلم کے متعلق بات کرتے ہوئے سلمان خان نے کہا تھا کہ انہیں فلم میں کام نہ کرنے کا کوئی پچھتاوا نہیں لیکن میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ فلم کے متعلق میرا فیصلہ غلط تھا۔سلمان خان نے فلم کو مسترد کرنے کی دو وجوہات بتائیں۔ انہیں فلم کے کلائمیکس سے مسئلہ تھا۔ فلم کو ریجیکٹ کرنے کی وجہ یہ تھی کہ اگر آپ پاکستان سے ہارتے ہیں تو آپ کو پاکستان سے جیتنا بھی ہے۔اس کے علاوہ دوسری وجہ فلم کا ٹائٹل تھا۔ سلومیاں نے کہا کاش یہ لوگ ٹائٹل میں ’’انڈیا‘‘ شامل نہ کرتے۔ مجھے لگا کہ اس سے پاکستان اور بنگلا دیش میں ہمارے مداحوں کو برا لگے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عمران خان بھٹو(آخری حصہ)


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…