جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملک کے مختلف علاقوں سمیت بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری، اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے نئی پیش گوئی کر دی

datetime 28  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد/لاہور (این این آئی) آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان سمیت پہاڑی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ منگل کو بھی جاری رہا جس کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مری، وادی زیارت ، لوئر دیر، ناران اور کاغان میں برف باری اور یخ بستہ ہوائوں کے باعث درجہ حرارت مزید گر گیا۔مظفر آباد، وادی نیلم، وادی جہلم اور وادی لیپہ سمیت آزاد کشمیر کے مختلف

حصوں میں بھی بارش اور وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری رہا۔اگلے چوبیس گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت لیہہ میں منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ اسکردو میں منفی 6، ہنزہ اور استور میں منفی 5، مالم جبہ میں منفی 4، چترال اور مری میں منفی 3، کوئٹہ میں منفی 2، اسلام آباد اور لاہور میں 5، پشاور میں 7 اور کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب کراچی سے متعلق چیف میٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں زیادہ سردی نہیں آئے گی، درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آنے کا امکان نہیں، پورے ملک سے سائبیرین ہوائیں ہٹی ہوئی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے ،کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں شمال مشرق سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں، اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز شہر قائد میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی تھی۔پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہونے کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات سے بند کردیا گیا ہے۔دھند کے باعث موٹروے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک، ایم 4 گوجرہ سے فیصل آباد اور شیر شاہ ملتان انٹر چینج سے فیصل آباد تک بند کیا گیا،موٹر وے ایم 5 بھی ملتان سے رحیم یار خان تک دھند زیادہ ہونے کے باعث بند کردی گئی ،لاہور میں بھی مختلف علاقوں میں دھند کی وجہ سے حد نگاہ کم تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…