جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

پیپلز پارٹی کو سب سے زیادہ نقصان زرداریوں نے پہنچایا، ملک کی قسمت بدلنے کا دعویٰ کرنے والے پہلے سندھ کی قسمت تو بدلیں ، علی زیدی

datetime 27  دسمبر‬‮  2021 |

کراچی (آن لائن )وفاقی وزیر برائے میری ٹائمز افیئرز علی زیدی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو سب سے زیادہ نقصان زرداریوں نے پہنچایا، ملک کی قسمت بدلنے کا دعویٰ کرنے والے پہلے سندھ کی قسمت تو بدلیں، سندھ میں برسراقتدار ٹولے کی وجہ سے آج سندھ کے عوام کرب سے گذر رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر علی زیدی نے پیپلزپارٹی کی قیادت کے گڑھی خدابخش میں جلسے سے

خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا سندھ میں تیس سال سے یہ لوگ اقتدار میں ہیں، ان کی سرپرستی میں سندھ میں کرپشن اور اقربائ� پروری عروج پر ہے۔ پیپلز پارٹی اب صرف اندرون سندھ کی جماعت بن کر رہ گئی ہے اور پیپلز پارٹی کو قومی سیاست سے نکالنے میں بڑا کردار آصف علی زرداری کا ہے۔بدقسمتی سے پیپلز پارٹی کے اندر زرداری سے آگے کی سوچ ہی نہیں۔جن جماعتوں کے اندر موروثی سیاست ہے، ان کے منہ سے جمہوریت کا راگ اچھا نہیں لگتا، پہلے اپنی جماعت کے اندر جہوریت قائم کریں، پھر ملک کے جمہوری نظام کی باتیں کریں۔وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا بلاول بھٹو کو پتہ ہونا چاہئے کہ ان کے والد (آصف علی زرداری) نے قومی دولت لوٹی اور وہ اسی لوٹی ہوئی دولت پر پلے بڑے ہیں۔بلاول ملک کی معاشی حالت درست کرنے کا دعویٰ کر رہے ہیں لیکن عوام ان کے والد سے لوٹی ہوئی دولت واپس چاہتے ہیں، علی زیدیپاکستان کے عوام کو آج ٹو پارٹی سسٹم سے چھٹکارا دلانے والی پی ٹی آئی ہے۔پاکستان تحریک انصاف نے ملک سے کرپشن، دہشت گردی اور دھاندلی کا خاتمہ کیا، عوام کو ایک مضبوط انتخابی نظام کا تحفہ دیا ہے اور اسی مضبوط انتخابی نظام سے بلاول اور زرداری کو پریشانی ہے۔عمران خان اور پی ٹی آئی کی مقبولیت سے انہیں آج اس لئے گھبراہٹ ہے کہ ان کے اقتدار میں آنے کے تمام راستے بند ہو چکے ہیں۔یہ اسلام آباد آنے کا سوچ رہے ہیں لیکن یہ تو لاڑکانہ جانے کے بھی نہیں رہے۔اب کی مردہ سیاست اب صرف ٹی وی چینلز تک محدود ہے، وفاقی وزیر نے کہا جھوٹ بولنے، چوری کرنے اور دھاندلی سے الیکشن جیتنے کے عادی انتخابات میں شفافیت کیوں چاہیں گے؟۔انتخابات میں شفافیت آ گئی تو انہیں خدشہ ہے کہ پارلیمنٹ میں کہیں ان کا داخلہ ہی بند نہ ہو جائے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…