جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

بلاول سب غریبوں کی تقدیربدلے گا،آصف زرداری

datetime 27  دسمبر‬‮  2021 |

لاڑکانہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عقل ہو تو پاکستان کے لوگوں کے نصیب بدلے جاسکتے ہیں، ہم امیر ملک ہیں۔ہم ہمیشہ دعا کرتے ہیں اللہ ہمیں غریبوں کی خدمت کرتے کرتے اٹھا،یہاں وقت کی کمی رہتی ہے سوچ کی کمی رہتی ہے۔پیرکوگڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی 14برسی پر منعقدہ جلسے سے

انتہائی مختصر خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ گڑھی خدا بخش میں کارکنوں کودیکھ کربہت خوشی ہوتی ہے، خدمت ہمارا منشورہے، بی بی سے کیا جانے والا وعدہ آہستہ آہستہ پورا کررہا ہوں، وقت آنے والا ہے پیپلزپارٹی کی حکومت دوبارہ آئے گی، بلاول سب غریبوں کی تقدیربدلے گاوہ وقت دور نہیں جب آپ لوگوں کی تقدیر بدلے گی کیونکہ پاکستان کے عوام کا یہ نصیب نہیں کہ وہ ہمیشہ غریب رہیں۔ان کوعقل نہیں پاکستان بہت امیرملک ہے، ان کی سوچ ایسی نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی نے ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر اب تک عوامی خدمت کی سیاست کی، ہمارا منشور، سوچ اور آخرت عوام کی خدمت ہی ہے، ہم ہمیشہ دعا کرتے ہیں اللہ ہمیں غریبوں کی خدمت کرتے کرتے اٹھاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک امیر ملک ہے، یہاں بس سوچ کی کمی ہے، جو یہ کہتے ہیں اس پر بھی سوچ بچار بھی نہیں کرتے، اور نہ ہی اسے تسلیم کرتے ہیں۔ سابق صدر نے کہا کہ آپ(پیپلز پارٹی)کی حکومت دوبارہ آئے گی، پھر پاکستان کے غریبوں کی تقدیر اور دن بدل جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…