جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

میئر پشاور کی نشست ہارنے پر تحریک انصاف کے رہنمائوں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے

datetime 27  دسمبر‬‮  2021 |

پشاور (این این آئی)میئر پشاور کی نشست ہارنے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ،وزیر اعظم کے معاون خصوصی ارباب شہزاد کے بھتیجے ارباب محمد علی نے گورنر شاہ فرمان کے احتساب کا مطالبہ کردیا۔ایک انٹرویومیں

ارباب محمد علی نے کہا کہ وزیراعظم سے اپیل ہے گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کا احتساب کیا جائے، گورنر کی ذاتی انا اور مفاد کے باعث پارٹی پہلے بھی صوبائی اسمبلی کی دو نشستیں ہار چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ میئر پشاور کے لئے پی ٹی آئی کا امیدوار رضوان بنگش امپورٹڈ تھا، رضوان بنگش پیراشوٹ کے ذریعے گورنر شاہ فرمان اور ان کے حواریوں کی تجوریاں بھر کر میئر بننے کا خواب دیکھ رہا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے میئر کی نشست کیلئے امپورٹڈ امیدوار کو مسترد کردیا ہے۔خیال رہے کہ ارباب محمد علی نے پشاور میئر نشست کی ٹکٹ کے لئے پی ٹی آئی کو درخواست بھی دی تھی، وہ 2013 میں ٹائون تھری کے سابق ناظم رہ چکے ہیں۔ارباب محمد علی کے بھائی ارباب شیر علی پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…