اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

لیگی قائد نواز شریف کی برطانیہ سے بے دخلی کے بعد اگلی منزل کوٹ لکھپت جیل ہے،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 26  دسمبر‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی)پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ نوازشریف اورآصف زرداری جس انقلاب کی بات کرتے ہیںوہ کرپشن اور لوٹ مار کا انقلاب ہے لیکن اب ملک میں کبھی بھی دونوں کا پسندیدہ انقلاب نہیںآئے گا،نواز شریف کے

حواری صرف فیس سیونگ کے لئے بڑھکیں لگا رہے ہیں جبکہ وہ بھی اصل حقیقت سے آگاہ ہیں کہ نواز شریف کو برطانیہ سے غیر قانونی قیام کی وجہ سے بے دخل کیا جانے والا ہے ۔ اپنے بیان میںانہوں نے کہا کہ بتایا جائے نواز شریف کی کس سے ڈیل ہو رہی ہے ، کرپشن میںلتھڑے ہوئے جس شخص کی سیاست اس کی اپنی ذات کے لئے بوجھ ہو اس سے کون ڈیل کرے گا ۔ (ن) لیگ کے حواری گیدڑ بھبھکیوں سے قوم کو مرعوب نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) والے قوم کو کیوںنہیں بتاتے نواز شریف کے ویزے کی توسیع کی درخواستیں مسترد ہوچکی ہے اور اب معاملہ اپیل میں ہے اور اس کے بعد اگلا مرحلہ انہیں وہاں سے بے دخل کرنے کا ہے اور پاکستان میں ان کی منزل کوٹ لکھپت جیل ہے ۔انہوںنے کہا کہ بیدخلی کو واپسی کا سیاسی فیصلہ بناکر پیش کر کے آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن عوام اصل حقیقت سے آگاہ ہیں۔



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…