ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

‎نواز شریف ابھی آئے نہیں اور حکومت کی” ٹلی“ بج گئی رانا ثنا اللہ کا شیخ رشید کو جواب

datetime 26  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نوازشریف ابھی آئے نہیں حکومت کی ”ٹلی” بج چکی ہے ،نواز شریف کے واپس آنے کا خوف حکمرانوں کو سونے نہیں دے رہا،آپ نے جو کرنا ہے کریں جو کہنا ہے کہیں لیکن آپ کو جانا تو

پڑے گا ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ نالائقی ، نااہلی اور کرپشن کا سونامی لانے والوں کی چیخیں نکل رہی ہیں ،نیازی سمیت ہر وزیر اور ترجمان کا بیان اور پریس کانفرنس صرف نواز شریف، شہباز شریف سے شروع اور ان پر ختم ہوتی ہے ،عمران نیازی اور پنڈی کے شیطان کو ایک ہی پیغام ہے کہ ”بس آپ نے گھبرانا نہیں ہے”،چپڑاسی کے بیان سے ثابت ہوگیا کہ نہ صرف گھبرائے ہوئے ہیں بلکہ ”بونتر ے”ہوئے بھی ہیں،عمران نیازی نے گھبراہٹ میں پارٹی آئین ہی ختم کر دیا ہے، اس وقت پی ٹی آئی بطور جماعت قانوناً ختم ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے قائد محمدنواز شریف کا استقبال کرنے کے لئے چشم براہ ہے ،جن کا ٹکٹ عوام کاٹ چکے ہیں وہ اپنے ٹکٹ کی فکر کریں ،نوازشریف اور شہباز شریف کے خلاف بس الزام ہی ہیں ثبوت کوئی نہیں ،جب نواز شریف آئیں گے تو عمران نیازی ، شیدا ٹلی اور کرائے کے ترجمانوںکو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…