جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

فیصلہ ہو گیا نواز شریف آ رہے ہیں، تو کون روک سکتا ہے؟ رحمٰن ملک

datetime 26  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیرِ داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ اگر فیصلہ ہو گیا ہے، کرلیا گیا ہے یا کرالیا گیا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف پاکستان آرہے ہیں، تو یہ ان کا ملک ہے ،انہیں کون آنے سے روک سکتا ہے، وہ جب چاہیں آ سکتے ہیں۔سابق وزیرِداخلہ رحمن ملک نے اپنی کتاب ’محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت‘ کی رونمائی کی تقریب کے

موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دیکھنا ہے کہ آنے کے لیے جو طریقہ کار ہے وہ بتایا گیا ہے یا میاں نواز شریف کسی کو نظر انداز کر کے آ رہے ہیں، یا پارٹی کے کہنے پر آرہے ہیں۔سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ یہ صرف میاں صاحب بتا سکتے ہیں کہ وہ کس لیے اور کیوں آ رہے ہیں، آ کر آخر کیا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کے آنے سے حکومت کو کیا فرق پڑے گا، حکومت رہے گی یا جائے گی، یہ آنے والے وقت میں سامنے آ جائے گا۔رحمن ملک نے کہا کہ حالات و واقعات پر حکومت کے وزراء بوکھلائے ہوئے ہیں، لگتا ہے دال میں کچھ کالا ہے، طوفان کہیں اٹھا ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری جب بھی ایکٹیو ہوتے ہیں سوچ سمجھ کر سیاسی چال چلتے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق وزیرِ داخلہ رحمٰن ملک کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری جب بھی بازی سامنے لاتے ہیں تو آگے والے بندے کو ہراتے ہیں، نظر آر ہا ہے کہ آصف زرداری صحیح سیاسی چال چلیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…