اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ نوازشریف کی واپسی کے لیے راستے بنائے جا رہے ہیں، یہ گلہ تو ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ سے ہوتا ہے،اگر وزیراعظم کے لیول پر یہ گلہ کیا گیا ہے تو اس کے ان کے پاس کوئی دلائل اور ثبوت ہوں گے۔نوازشریف کی سزا سے متعلق وزیراعظم کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کو یہ بات جلد واضح کرنی چاہئیے کہ ان کو یہ اشارہ کہاں سے ملا۔