پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی 20فیصد کے قریب پہنچ گئی،کم آمدن والوں کی مشکلات میں اضافہ

datetime 25  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ملک میں ہفتہ وار مہنگائی 20فیصد کے قریب پہنچ گئی جوکہ جنوری 2020 کے بعد مہنگائی کی بلند ترین سطح ہے۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق اسی طرح ماہانہ 18 ہزار روپے سے کم آمدن والوں کے لیے مہنگائی 22 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 23 اشیائے ضروریہ مہنگی اور صرف پانچ اشیا کے دام میں کمی آئی جبکہ اس دوران 23 اشیا کے نرخوں میں استحکام رہا۔ٹماٹر، انڈے، دال مسور، چینی، جوتے اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ آلو، پیاز، گڑ، سرخ مرچ اور گندم کے آٹے کی قیمت میں نسبتا کمی آئی۔ایک ہفتے میں ایل پی جی سلینڈر 118 روپے مہنگا ہوکر 2ہزار463 میں فروخت ہو رہا ہے۔ٹماٹر ساڑھے پانچ روپے فی کلو مہنگے ہوئے جس کے بعد اوسط قیمت 80 روپے رہی، انڈے پانچ روپے فی درجن مہنگے ہوکر 185 روپے میں فروخت ہوئے، چینی 1.32 روپے مہنگی ہوئی جس کی قیمت 91 روپے 53 پیسے فی کلو ریکارڈ کی گئی اور دال مسور کے دام ساڑھے تین روپے بڑھ گئے جس کے بعد قیمت 205 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی۔سرخ مرچ پاوچ 15 روپے سستا ہوا جس کے بعد قیمت 355 روپے ریکارڈ کی گئی، گزشتہ ہفتے آلو ڈھائی روپے کلو سستے ہوکر 45 روپے فی کلو میں فروخت ہوئے، 20 کلو آٹے کا تھیلا 1 روپے 64 پیسے سستا ہوکر 1174 روپے میں فروخت ہوا اور گڑ ایک روپے فی کلو سستا ہوا جس کی اوسط قیمت 139 روپے فی کلو رہی۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت بجلی 84 فیصد مہنگی ہوئی، ایک سال میں ایل پی جی سلینڈر 71 فیصد اور جوتے 50 فیصد تک مہنگے ہوئے۔گزشتہ سال کی نسبت کوکنگ آئل 60 فیصد، گھی 57 فیصد، سرسوں کا تیل 54 فیصد، دال مسور 34 فیصد اور مرچ 27 فیصد مہنگی ہوئی۔ ایک سال میں پیٹرول ساڑھے 35 فیصد اور ڈیزل 27 فیصد تک مہنگا ہوا۔پیاز، دال مونگ، آلو، ٹماٹر، انڈے اور برائلر مرغی کی قیمت میں کمی آئی۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…