لاہور(این این آئی )پنجاب حکومت کا صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے 26 ارب روپے کا اضافی بجٹ دے دیا۔حکومت پنجاب کی منظوری کے بعد محکمہ خزانہ نے 26 ارب روپے کا اضافی جاری کردیا۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کو 7 ارب 50 کروڑ روپے کا اضافی بجٹ دیا گیا۔محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کو 18 ارب 52 کروڑ روپے کا اضافی بجٹ دیا گیا۔
محکمہ صحت کے دونوں محکموں نے حکومت 34 ارب روپے کی ڈیمانڈ کی تھی۔لاہور میں ایک ہزار بیڈ پر ہستپال کی تعمیر کے لیے 6 ارب روپے کا بجٹ دیا گیا نئے ایمرجنسی اور ٹراما سنٹر کے لیے بھی فنڈ جاری کردئیے گئے۔پنجاب کے دیگر ہسپتالوں میں جاری تعمیراتی منصوبوں کے لیے بھی بجٹ دیا گیا ہے۔پنجاب حکومت نے یہ بجٹ ایڈیشنل ریسورسز کی مد میں محکمہ صحت کو جاری کیے ہیں۔