منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

حریم شاہ کا پہلی بار اپنے شوہر بلال شاہ کیساتھ انٹرویو، دونوں کے ایک دوسرے سے متعلق دلچسپ انکشافات

datetime 25  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(یواین پی) پاکستان کی مقبول اور متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ نے کہا ہے کہ ان کے والدین کی دعاؤں کے صلے میں انہیں حریم شاہ جیسی بیوی ملی۔پاکستانی سیاست اور میڈیا میں ہلچل مچانے والی پاکستان کی متنازع ترین ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے پہلی بار اپنے شوہر بلال شاہ کے ساتھ انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے اپنے

شوہر کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے یہ بھی بتایا ہے کہ وہ بلال شاہ کی کن خوبیوں سے متاثر ہیں۔ اس کے علاوہ بلال شاہ نے بھی حریم شاہ کی خوبیوں کے بارے میں بتایا۔حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ نے کہا میں خدا کا شکر اداکرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بہت اچھا جیون ساتھی دیا۔ حریم اچھے کردار کی، خیال رکھنے والی مخلص لڑکی ہے۔ یہ صرف میرے ماں باپ کی دعاؤں کا صلہ ہے کہ مجھے اتنا چھا جیون ساتھی دیا میں اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکرادا کرتا ہوں۔حریم شاہ کے شوہر رہتے تو کراچی میں ہیں لیکن ان کا تعلق مانسہرہ سے ہے۔ حریم اور بلال شاہ کی ملاقات کیسے ہوئی اور شادی پسند کی تھی یا والدین کی؟ اس سوال کے جواب میں بلال نے کہا ہماری لو پلس ارینج میرج ہے۔حریم شاہ نے اپنی شادی کے حوالے سے کہا کہ ہماری شادی کو کئی ماہ ہوچکے ہیں لیکن شادی سے پہلے ہماری نہ زیادہ ملاقاتیں ہوئی تھیں اور نہ ہی فون پر بات ہوتی تھی۔ بس جب ہماری ملاقات ہوئی تو ہمیں لگا کہ ہم دونوں

کو شادی کرلینی چاہئے۔ بلال سے شادی کرنے پر میرے گھر والے بھی خوش تھے اور ان کی رضامندی شامل تھی۔ لہذا میں نے اپنی فیملی کی وجہ سے انہیں قبول کیا اور ہماری شادی ہوئی۔حریم شاہ نے اپنے شوہر کی خصوصیات بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر اچھے، کیوٹ، معصوم، اپنے کام سے کام رکھنے والے سنجیدہ شخص ہیں۔ حریم نے کہا مجھے

منشیات لینے والے، اسموکنگ کرنے والے لڑکے نہیں پسند تھے اور بلال نہ اسموک کرتے ہیں، نہ نشہ کرتے ہیں، نہ کسی کی غیبت کرتے ہیں، نہ فضول بولتے ہیں۔ حریم شاہ نے بتایا کہ ان کے شوہر کی شخصیت میں کوئی خامی نہیں۔وہیں انٹرویو کے دوران بلال شاہ نے بتایا کہ انہوں نے حریم شاہ کو ہر چیز کی آزادی دی ہوئی ہے اور ان پر کسی قسم کی کوئی

پابندی نہیں لگائی۔ حریم شاہ نے آج تک ایسا کوئی کام نہیں کیا جس سے مجھے سر جھکانا پڑے۔ جس دن سے میں نے حریم سے شادی کی ہے اس دن سے لیکر آج تک انہوں نے کہیں میری نظریں جھکنے نہیں دیں۔حریم شاہ کی شادی کی تقریب کراچی میں ہوئی تھی۔ حریم نے بتایا کہ میں شادی بہت سکون اور خاموشی سے کرنا چاہتی تھی، دکھاوا کرنا نہیں چاہتی تھی،

لوگ شادیوں میں دکھاوا کرتے ہیں اسراف کرتے ہیں میں یہ سب نہیں چاہتی تھی۔بلال شاہ نے کہا کہ انہیں دو بچے پسند ہیں جب کہ حریم کا کہنا ہے کہ انہیں بچے بہت سارے پسند ہیں پوری کرکٹ ٹیم ہونی چاہئے۔ ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کے اسلامی نام رکھیں گی۔بلال شاہ نے حریم شاہ کے بارے میں کہا کہ یہ بہت بیوقوف ہیں بہت جلد ہر کسی پر

بھروسہ کرلیتی ہیں، لہذا میں انہیں سمجھاتا ہوں کہ فوراً ہر کسی پر بھروسہ نہیں کرتے۔میزبان نے حریم شاہ سے پوچھا چند ماہ پہلے آپ نے کہا تھا کہ آپ کی شادی رکن سندھ اسمبلی سے ہوئی ہے اور وہ سیاستدان ہیں؟ اس سوال کے جواب میں حریم شاہ نے کہا بلال شاہ کا تعلق بھی سیاست سے بہت گہرا ہے۔ اور اس وقت جو میں نے کہا تھا کہ میرے شوہر وزیر ہیں تو وہ میں نے صرف لوگوں کو چھیڑنے اور شغل میلہ لگانے کے لیے کہا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…