نوازشریف کی سزا کی خاتمے کی قیاس آرائیاں ،کیسے ممکن ہے سزا یافتہ شخص کی سزا ختم ہو جائے،وزیر اعظم

24  دسمبر‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے نواز شریف کی سزا ختم ہونے سے متعلق قیاس آرائیوں پر کہا ہے کہ یہ کیسے ممکن ہے سزا یافتہ شخص کی سزا ختم ہو جائے،نوازشریف نے عوام کا پیسہ لوٹا اور باہر منتقل کیا ،عدالت نے ڈس کوالیفائی کیا، نواز شریف آج تک منی ٹریل بھی نہیں دے سکے، کے پی بلدیاتی الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن کے نتائج کا انتظار ہے،

حتمی نتائج آنے کے بعد تمام معاملات کا جائزہ لیں گے، تحریک انصاف کا ووٹر اور عوام ہمارے ساتھ کھڑے ہیں،ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا کے پی الیکشن سے متعلق خوشی منانا حیران کن ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ذرائع کے مطابق دوران اجلاس عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کی سزا ختم ہونے سے متعلق قیاس آرائیاں ہورہی ہیں، یہ کیسے ممکن ہے کہ سزا یافتہ شخص کی سزا ختم ہو جائے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے عوام کا پیسہ لوٹا اور باہر منتقل کیا، پاناما میں نواز شریف کا نام آیا اور عدالت نے ڈس کوالیفائی کیا، نواز شریف آج تک منی ٹریل بھی نہیں دے سکے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اجلاس میں کہا کہ ایک مجرم کی سزا ختم کرکے کیسے چوتھی بار وزیراعظم بنایا جا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں بلدیاتی انتخابات پر بھی بات چیت ہوئی، عمران خان نے کہا کہ کے پی بلدیاتی الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن کے نتائج کا انتظار ہے، حتمی نتائج آنے کے بعد تمام معاملات کا جائزہ لیں گے، تحریک انصاف کا ووٹر اور عوام ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔ذرائع کے مطابق بیرسٹر سیف نے بلدیاتی الیکشن میں ووٹ حاصل کرنے سے متعلق ڈیٹا پیش کیا اور بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ویلیج کونسل کے نتائج میں بہتری کی امید ہے۔ترجمان کے پی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے نتائج کا انتظار کررہے ہیں، ووٹوں کی تعداد کے مطابق تحریک انصاف کے پی میں مقبول ترین جماعت ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا کے پی الیکشن سے متعلق خوشی منانا حیران کن ہے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…