جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو 30 کروڑ ڈالر موصول ہو گئے

datetime 24  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب خان نے تصدیق کی ہے کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو 30 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں ۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر اقتصادی امور عمرایوب خان نے کہا کہ

پاکستان کو توانائی کے شعبہ میں اصلاحات کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 30 کروڑ ڈالر کی معاونت موصول ہو گئی ہے،اس سے نہ صرف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مضبوط ہو ں گے بلکہ ایکسچینج ریٹ کو مستحکم رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ توانائی کے شعبہ میں اصلاحات کے پروگرام کے لئے معاونت کی منظوری اس پروگرام اور اس کے نفاذ کے ضمن میں بین الااقوامی مالیاتی اداروں کی جانب سے پاکستان کی حکومت پر اعتماد کا مظہر ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی حکومت معیشت ، توانائی ، کیپٹل مارکیٹس ،محصولات اور اسلوب حکمرانی میں بہتری کے لئے اصلاحات کے پروگرام کو آگے بڑھانے میں پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام سے گردشی قرضوں کے حجم پر قابو پانے ، اسلوب حکمرانی اور توانائی کے شعبہ میں بنیادی ڈھانچہ کو بہتر بنانے میں مدد ملے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…