جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

23 مارچ نا اہل حکمرانوں سے نجات کا دن ہو گا،مولانا فضل الرحمن

datetime 24  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہ اورجے یوآئی کے قائد مولانا فضل الرحمان نے دعوی کیا ہے کہ 23 مارچ نا اہل حکمرانوں سے نجات کا دن ہو گا،بلدیاتی انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ نے مداخلت نہیں کی،نتائج نے پی ڈی ایم کے موقف کو درست ثابت کیاہے۔پی ڈی ایم کے مرکزی رہنما اورجے یوپی کے

سربراہ صاحبزادہ اویس نورانی کی رہائشگاہ پرپی ڈی ایم سندھ کے اجلاس میں خصوصی شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ پی ڈی ایم 23 مارچ کو اسلام آباد کا رخ کرے گی،مہنگائی کے خلاف احتجاجی مارچ ناگزیرہے،ملک بھر سے قافلے اسلام آباد کا رخ کریں گے،مارچ سے سرکاری تقریب میں خلل نہیں ہوگا،مارچ میں سندھ سے شرکت کے لئے علامہ راشد سومرو کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کے پی کے کے بلدیاتی انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ نے مداخلت نہیں کی، قوتوں نے ہاتھ ہٹایا تو بلدیاتی انتخابات میں انجام سب نے دیکھ لیا،بلدیاتی انتخابات نے ثابت کردیا کہ پچھلے الیکشن میں دھاندلی ہوئی تھی ،جے یو آئی پہلے بھی خیبرپختونخوا کی سب سے بڑی سیاسی قوت تھی اب بھی ہے۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات نے ثابت کردیا کہ پچھلے انتخابات دھاندلی زدہ تھے اوربلدیاتی نتائج پی ڈی ایم کے موقف کی فتح ہے،۔ ہم جمہوری لوگ ہیں اور ملک کو مستحکم کرنے کی بات کرتے ہیں،آپ ٹھیک ہو جائیں ہم تو ٹھیک ٹھاک ہیں۔ انہوں نے کہا ہم کہتے تھے حکومتیں دھاندلی کی پیداوار ہیں،پشاور میں ایم این اے ایم پی اے اور بیوروکریسی ان کی تھی لیکن تھوڑا سا ہاتھ ہٹایا گیا تو حشر نشر سب کے سامنے ہے۔مولانا فضل الرحمان نے آصف علی زرداری کے بیان کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر کہا کہ

فارمولہ بنانے کی پیشکش کرنے والے واضح ہونے چاہئیں،فارمولا بنانے کی پیشکش کس نے کی واضح کیا جائے،جہاں ابہام ہو اس پر گفتگو نہیں کرتا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 23مارچ کے مارچ کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیں کارکنوں کی سطح پر تیاریاں اور رابطے کیے جارہے ہیں، مہنگائی مارچ میں ملک کے کونے کونے

سے لوگ شرکت کریں گے،23 مارچ کو عصر کے بعد اسلام آباد پہنچیں گے اورتقریبات میں کوئی خلل نہیں ہوگا،23 مارچ کو مہنگائی مارچ کے شرکاء نئے عزم و حوصلے کے ساتھ اسلام آباد میں داخل ہوں گے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی جدوجھد کے مقاصد حاصل ہو رہے ہیں، انتظار کرنا چاہیئے، تمام

طبقات متفق ہیں کہ حکومت نہیں چل سکتی آئندہ سال انتخابات کا سال ہوگا۔ قبل ازیں پی ڈی ایم سندھ کا اجلاس مولانا راشد سومرو کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سیاسی صورتحال اور 23 مارچ کو منعقد ہونے والے مہنگائی مارچ پر غور و خوص کیا گیا۔ اجلاس میں مولانا فضل الرحمان نے بطور خاص شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…