منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ملکی معیشت تباہ ہوچکی ،عوام جتنی مشکلات میں اب ہے پہلے کبھی نہیں تھی، جہانگیر ترین بھی بول پڑے

datetime 24  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چنیوٹ ( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے،عوام جتنی مشکلات میں اب ہے پہلے کبھی نہیں تھی، حکمرانوں کو چاہیے کہ عوام کو مزید ذلیل ہونے بچائیں اور ملکی معیشت کو بہتر کرنے میں کردار ادا کریں ۔تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین چنیوٹ کے علاقہ رجوعہ سادات میں کرنل(ر) عاصم علی شاہ کے

انتقال پر ان کے لواحقین سے اظہار افسوس کے لیے آئے جہاں سابق چیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی و وزیر ریلوے سردار محمد علی شاہ اور سابق پارلیمانی سیکرٹری وصوبائی وزیر خوراک سردار محمد طاہر شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت تباہ ہوچکی ہے اسے بہت سے مسائل درپیش ہیں ۔ ملک آئے روز مسائل میں گھرتا جارہا ہے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کے ساتھ اتحادکے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پہلے الیکشن کا اعلان تو ہو ابھی اس بارے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا عمران خان کی پالیسیوں پر سوال ان کا کہنا تھا کہ مجھے سے بہتر میڈیا جانتی ہے کہ وہ پالیساں کس حدتک کامیاب ہیں مزید ا س پر کوئی کومنٹ نہیں کرنا چاہتا ۔نجی گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پریشان ہیں اس وقت ملک خدا ہی چلا رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ 2002میں قومی اسمبلی میں سردار محمد طاہر شاہ ان کے ساتھی تھے اس وقت سے اس گھرانے سے تعلق ہے جو ابھی تک نبھا رہے ہیں ذاتی حیثیت سے یہاں آیا ہوں افسوس ہوا کہ اس حلقے سے کھڑے ہونیوالے پی ٹی آئی کے امیدوار کے بھائی کا انتقال ہوا ہے اور پی ٹی آئی کی قیادت میں سے کوئی بھی نہیں آیا پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے ہر کارکن کے دکھ سکھ میں شامل ہونا چاہیے جہانگیر ترین کے ہمراہ پنجاب اسمبلی کے ممبران میں سے سعید احمد، اسلم بھروآنہ اور صوبائی وزیر نعمان لنگریال بھی تھے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…