جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

کراچی میں ایک اور نالے میں گیس بھرنے سے دھماکا، متعدد دکانیں تباہ ، تین افراد زخمی

datetime 24  دسمبر‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)شہر قائد کے علاقے محمود آباد کے نالے میں گیس بھرنے سے دھماکا ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا نالے میں گیس بھرنے کے باعث ہوا، دھماکے کے باعث کئی دکانیں تباہ ہوگئیں ہیں۔

دھماکے سے زخمیوں کی شناخت، بلال، دلاور اور جون کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ایس ایس پی ایسٹ قمرجسکانی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ گیس لائن اور نالے کی گیس نے ملکر پریشر بنایا جس کے نتیجے میں دھماکا ہوا،دھماکے کے نتیجے میں قریبی سڑک کی دوسری جانب دکان موجود تھی جو متاثر ہوئی ہے۔قمر جسکانی کے مطابق دھماکا معمولی نوعیت کا ہے، پولیس نفری دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئی ہے۔انہوں نے بتایاکہ دھماکے کی زد میں آنے والے تینوں افراد بھی معمولی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔دوسری جانب انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی بھی واقعے کی جگہ پہنچ گئے ۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر دھماکا نالے میں گیس بھر جانے سے ہوا ہے۔انہوں نے بتایاکہ واقعے میں بچے سمیت تین افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں، دکاندار کا بیان بھی لیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…